قومی خبریں

ایل پی جی سلنڈر: مدتوں بعد آئی راحت کی خبر، قیمتوں میں زبردست کمی

دہلی میں غیر سبسڈی والا سلنڈر 162.50 روپے کم ہوکر 581.50 روپے فی سلینڈر پر ملےگا۔ پہلے اس کی قیمت 744 روپے تھی۔ ممبئی میں نئی شرح 579 روپے فی سلنڈر ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی:عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی وجہ سے ملک بھر میں جاری مکمل لاک ڈاؤن کے درمیان کھانا پکانے کی گیس (ایل پی جی) کا استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ جمعہ سے غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 162 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ ملک کی اہم تیل مارکیٹنگ کمپنی کے مطابق نئی شرحیں آج سے موثر ہوگئی ہیں۔

Published: undefined

دہلی میں غیر سبسڈی والا سلنڈر 162.50 روپے کم ہوکر 581.50 روپے فی سلینڈر پر ملےگا۔ پہلے اس کی قیمت 744 روپے تھی۔ ممبئی میں نئی شرح 579 روپے فی سلنڈر ہوگا۔کولکاتا میں یہ 584.50 روپے اور چنئی میں 569.50 روپے فی سلینڈر پرملے گا۔ واضح رہے کہ حکومت رسوئی گیس صارفین کو ایک مالی سال میں 12سلنڈر سبسڈی شرح پر دیتی ہے اور اس سے زیادہ کے مطالبے پر بازار قیمت دینی پڑتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined