قومی خبریں

شرد پوار نے اپنی پارٹی کو دیا نیا نام ’این سی پی- شرد چندر پوار‘، الیکشن کمیشن کی ملی منظوری

شرد پوار گروپ نے 3 نام اور 3 انتخابی نشان تجویز کیے تھے جن میں سے ’این سی پی- شرد چندر پوار‘ نام تو الاٹ ہو گیا، لیکن انتخابی نشان کا فیصلہ فی الحال نہیں ہو سکا ہے۔

این سی پی سربراہ شردپوار
این سی پی سربراہ شردپوار 

ممبئی: این سی پی شرد پوار گروپ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نیا نام مل گیا ہے۔ یہ نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی– شرد چندر پوار‘ ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے شرد پوار گروپ کو بدھ (7 فروری) کی شام 4 بجے تک تین نئے نام دینے کے لیے کہا گیا تھا، جس کے بعد شرد پوار گروپ نے تین نام دیے تھے، ان میں ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی- شرد چندر پوار‘ کو الیکشن کمیشن کی منظوری مل گئی ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے شرد پوار گروپ سے نئے انتخابی نشان کے متعلق بھی تجویز پیش کرنے کے لیے کہا تھا، جس کے لے ’چائے کا کپ‘، ’سورج مکھی کا پھول‘ اور ’چڑھتا سورج‘ تجویز کیا گیا تھا لیکن انتخابی نشان کا فیصلہ فی الحال نہیں ہو سکا۔ اس بارے میں الیکشن کمیشن نے جلد فیصلہ لیے جانے کی بات کہی ہے۔ مذکورہ بالا ان انتخابی نشانوں کے علاوہ شرد پوار گروپ کی طرف سے ’برگد کا درخت‘ بھی پیش کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اجیت پوار گروپ کو اصل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) قرار دینے اور اس کا انتخابی نشان ’گھڑی‘ الاٹ کرنے کے بعد شرد پوار گروپ کو یہ نیا نام ملا ہے۔ شرد پوار گروپ نے الیکشن کمیشن کو جو 3 نام بھیجے تھے ان میں ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد پوار‘، ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار‘ اور ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد راؤ پوار‘ شامل تھا۔ اسی کے ساتھ  انتخابی نشان کے طور پر ’چائے کا کپ‘، ’سورج مکھی  کا پھول‘ اور ’چڑھتا سورج‘ تجویز کیا تھا، لیکن انتخابی نشان کے الاٹ کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔

Published: undefined

بہرحال الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایک طرف اجیت پوار کے کیمپ میں جشن کا ماحول ہے تو دوسری طرف شرد پوار کا گروپ احتجاج کر رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بدھ کو پونے اور آس پاس کے علاقوں میں شرد پوار کے حامیوں نے سیاہ ربن باندھ کر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ قابل ذکر ہے کہ شرد پوار نے 1999 میں این سی پی کی بنیاد رکھی تھی۔ گزشتہ سال جولائی میں شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار نے پارٹی کے 8 ایم ایل ایز کے ساتھ ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر