الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس
الیکشن کمیشن نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای وی ایم بیلٹ پیپر سے متعلق نئی گائیڈلائن جاری کر دی ہے۔ اس نئی گائیڈلائن کے مطابق ای وی ایم میں اب امیدواروں کی رنگین تصویر دیکھنے کو ملے گی۔ ساتھ ہی اس میں نمبر شمار بھی زیادہ واضح دکھائی دے گا۔ اس گائیڈلائن پر عمل درآمد بہار اسمبلی انتخاب سے ہی شروع ہو جائے گا۔ یہ پیش قدمی انتخابی عمل کو بہتر بنانے اور ووٹرس کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکشن آپریشن رول 1961 کے ’رول 49 بی‘ کے تحت موجودہ گائیڈلائنس میں ترمیم کی ہے۔ گائیڈلائن میں ترمیم کے بعد اب ای وی ایم بیلٹ پیپر پر امیدواروں کی تصویریں رنگین شائع ہوں گی۔ امیدوار کا چہرہ تصویر کے تین چوتھائی حصے پر ہوگا تاکہ پورا صاف صاف دکھائی دے۔ امیدواروں/نوٹا کے سیریل نمبر بھی واضح اور 30 پوائنٹس کے فونٹ سائز میں اور بولڈ حروف میں ہوں گے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق سبھی امیدواروں/نوٹا کے نام یکساں فونٹ اور سائز میں پرنٹ کیے جائیں گے تاکہ آسانی سے پڑھا جا سکے۔ ای وی ایم بیلٹ پیپر 70 جی ایس ایم صفحات پر پرنٹ کیے جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کے لیے آر جی بی مجموعہ والے گلابی رنگ کے کاغذ کا استعمال کیا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا آفیشیل اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن اکتوبر یا نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتہ میں انتخاب کرایا جا سکتا ہے۔ انتخاب کی تاریخ دیوالی اور چھٹھ کو توجہ میں رکھ کر طے کی جائے گی۔ موجودہ اسمبلی کی مدت کار 22 نومبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے، اس لیے انتخابی عمل اس سے پہلے پورا ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined