قومی خبریں

مودی ایک بار پھر نیتن یاہو کی شان میں بچھ گئے

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی پروٹوکول توڑتے ہوئے ان سے ملنے خود ائیر پورٹ پہنچ گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا احمد آباد میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی

دورۂ ہند پر آئے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اپنی بیگم سارا کے ساتھ آج صبح تقریباً 11 بج کر 5 منٹ پر خصوصی طیارہ سے احمد آباد کے سردار پٹیل ہوائی اڈہ پہنچے۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے گورنر او پی کوہلی، ریاست کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل، چیف سکریٹری ڈاکٹر این کے سنگھ کے ساتھ ائیر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کیا۔

اس کے بعد دونوں لیڈروں نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شہر میں روڈ شو کیا۔ روڈ شو کے دوران سڑک کے دونوں طرف لوگ کھڑے تھے۔ سڑکوں کے کنارے تقریباً 50 اسٹیج تیار کیے گئے تھے جہاں پر مہمانوں کے استقبال کے لیے الگ الگ ریاستوں کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی اور نیتن یاہو نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کا استقبال کیا۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

یہ روڈ شو تقریباً آٹھ کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم پر ختم ہوا۔ گاندھی آشرم میں یہودی سماج کی خواتین نے ہبرو زبان میں نغمہ گا کر نیتن یاہو اور ان کی بیگم کا استقبال کیا۔ آشرم کے ٹرسٹی کارتیکے سارا بھائی نے سوت کی مالا پہنا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ آشرم میں وزیر اعظم مودی نے ایک گائیڈ کی طرح اپنے اسرائیلی ہم رتبہ کو گاندھی جی اور کستوربا جی کی رہائش ’ہردے کنج‘دکھائی۔ نیتن یاہو جوڑے نے یہاں گاندھی جی کی تصویر پر سوت کی مالا چڑھائی۔ اس کے بعد دونوں گاندھی جی کے کمرے میں جا کر ان کا نجی چرکھا اور ڈیسک وغیرہ بھی دیکھا۔ کمرے میں نیتن یاہو کچھ دیر اس مقام پر بھی بیٹھے جہاں گاندھی جی بیٹھا کرتے تھے۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

اس سے قبل اپنے احمد آباد دورہ کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے گاندھی جی کو انسانیت کے عظیم سفیروں میں سے ایک بتایا تھا۔ آشرم کے وزیٹر رجسٹر میں نیتن یاہو اور سارا نے اپنا پیغام بھی لکھا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’ان کا یہ دورہ ترغیب آمیز رہا۔‘‘

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

آشرم میں نیتن یاہو اور ان کی بیگم نے گاندھی جی کے چرکھے پر بھی ہاتھ آزمایا اور آشرم کے سابرمتی گھاٹ پر پتنگ بازی کا بھی مزہ لیا۔ اس کے بعد نیتن یاہو نے احمد آباد کے دھولیرا میں تشکیل ’آئی کریئیٹ‘ ادارہ کو ملک کے سپرد کیا۔ یہ ادارہ اسرائیل اینوویشن اتھارٹی اور اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوانوں کو دنیا کی جدید تکنیک سے روبرو کرائے گی۔ گاندھی آشرم سے سیدھے یہاں پہنچے نیتن یاہو اور مودی نے اسٹارٹ اَپ مقابلہ میں منتخب ہندوستان اور اسرائیل کے 18-18 نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا۔ یہاں سے دونوں لیڈر سابرکانٹھا کے سنٹر فار ایکسیلنس آف ویجیٹبل کے لیے نکل گئے۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined