قومی خبریں

ممبئی کےآزاد میدان میں بڑی تعداد میں کسان جمع، شرد پوار شامل ہوں گے ریلی میں

آزاد میدان میں ہونےوالی کسان ریلی سےسابق مرکزیوزیر زرعات شرد پوار ،کانگریس کےریاستی صدر بالا صاحب تھوراٹ اور شیو سینا کےآدتیہ تھاکرےخطاب کریں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس  

نئےزرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسان احتجاج کر رہے ہیں اور ان کامرکزی حکومت سےمطالبہ ہےکہ یہ قوانین واپس لئے جائیں۔کسانوں کی اس تحریک کی حمایت میں ممبئی کےآزاد میدان میں مہاراشٹر کےکسان احتجاج کریں گے ۔آزاد میدان کی اس ریلی کو کل ہند کسان سبھا نے منعقد کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے پچاس ہزار سے زیادہ کسان اس میں شرکت کریں گے۔

Published: undefined

این سی پی رہنما اور سابق مرکزی وزیر زرعات شرد پوار ،مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر بالا صاحب تھوراٹ اور شیو سینا کے آدتیہ ٹھاکرےریلی میں شرکت کریں گےاور خطاب کریں گے۔کسانوں کی ریلی سےخطاب کرنےکے بعد ایک وفد ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سےملےگا اور ان کو ایک قرارداد دپیش کرے گا اور ممکن ہے کسان گورنر ہاؤس تک مارچ بھی کریں۔

Published: undefined

بی جےپی نے شرد پوار پراپنے حملےتیز کر دئےہیں ۔ بی جےپی کےکریٹ سومیا نے کہا ہےکہ ’’شرد پوار کنٹریکٹ فارمنگ کے خلاف بیان دینےجارہے ہیں لیکن بارامتی میں بڑے اشتہار لگے ہوئےہیں جن پر لکھاہے ’بارامتی ایگرو کنٹریکٹفارمنگ بائی روہت پوار‘۔‘‘

Published: undefined

واضح رہےدہلی میں 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالنے کےلئےکسان اور دہلی پولیس میں راستوں کو لےکر سمجھوتہ ہو گیا ہےاور اس کے لئے کسانوں میں زبردست تیاری چل رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined