قومی خبریں

این سی ایل ٹی نے سبھاش چندرا سے متعلق متنازعہ دیوالیہ پن کے فیصلے پر روک لگا دی

خصوصی بنچ نے این سی ایل ٹی کے سابقہ حکم یعنی 22006 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض کو 6.26 کروڑ روپے میں ختم کرنے پر روک لگا دی۔ اس کے علاوہ سبھاش چندرا کو اپنی جائیداد فروخت کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سبھاش چندرا، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;@subhashchandra</p></div>

سبھاش چندرا، تصویر سوشل میڈیا @subhashchandra

 

 نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) نے منگل کو ایسّیل گروپ کے چیئرمین سبھاش چندرا سے متعلق  دیوالیہ پن کے معاملے میں اپنے 25 اگست کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ ساتھ ہی حکم دیا ہے کہ وہ بطور ضامن اپنے املاک کو بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر منتقل نہ کریں۔ معاملے کی سماعت کر رہے 3 رکنی بنچ کی جانب سے جاری حکم میں اختلاف رائے سامنے آنے کے بعد اس معاملے کو این سی ایل ٹی کی 5 رکنی خصوصی بنچ کے سامنے پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ خصوصی بنچ نے منگل کو معاملے کی سماعت شروع کی اور حکم دیا کہ پہلے کے احکامات میں اختلاف رائے تھا اور کوئی واضح اکثریت نہیں تھی، جسے نافذ کیا جا سکے۔ اس وجہ سے خصوصی بنچ نے این سی ایل ٹی کے سابقہ حکم یعنی 22006 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض کو 6.26 کروڑ روپے میں ختم کرنے پر روک لگا دی۔ اس کے علاوہ سبھاش چندرا کو اپنی جائیداد فروخت کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ این سی ایل ٹی نے اس معاملے سے متعلق تمام فریقوں کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

پرانے حکم کے تحت این سی ایل ٹی نے سبھاش چندرا سے متعلق 22,006 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض کا تصفیہ محض تقریباً 6.25 کروڑ روپے کی ادائیگی پر کرنے کا حکم دیا تھا۔ حالانکہ یہ قرض چندرا کے ذاتی قرض نہیں ہیں، لیکن چندرا ان قرضوں کے ضامن (گارنٹر) ہیں۔ ایسے میں این سی ایل ٹی نے اپنے حکم میں صرف 6.25 کروڑ روپے میں قرض کا تصفیہ کرنے کا حکم دیا تھا اور دیوالیہ پن کی کارروائی ختم کرنے کا راستہ صاف کر دیا تھا۔ اس کے بعد کئی سوال اٹھے، جن میں سب سے بڑا سوال یہ تھا کہ اتنے بڑے قرض کا اتنی کم رقم کی ادائیگی کے ساتھ کیسے تصفیہ کیا جا سکتا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔