قومی خبریں

نفرت پر مبنی ٹی وی نشریات کے خلاف این بی ڈی ایس اے کی کارروائی مثبت لیکن ناکافی قدم: مولانا محمود اسعد مدنی

مولانا محمود مدنی نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے پروگراموں پر نگاہ رکھنے کے لیے ایک علیحدہ کمیٹی تشکیل دی جائے اور از خود نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>مولانا محمود مدنی / ٹوئٹر / ویڈیو گریب</p></div>

مولانا محمود مدنی / ٹوئٹر / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈز اتھارٹی (این بی ڈی ایس اے) کی طرف سے ٹی وی چینلوں کے خلاف اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو ان حقائق پر مہر لگانے سے تعبیر کیا ہے جن کی طرف عرصے سے جمعیۃ علماء ہند اور ملک کی دوسری باشعور جماعتیں سرکار کو متوجہ کرتی رہی ہیں۔ لیکن سیاسی مفادات کو ملک پر فوقیت دیتے ہوئے ایسے پروگراموں کو نہ صرف چلنے دیا گیا بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 28 فروری کو منعقد ایک اہم میٹنگ میں معزز جسٹس (ریٹائرڈ) اے کے سیکری کی صدارت میں این بی ڈی ایس اینے ضابطہ اخلاق اور نشریاتی معیار کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ٹی وی چینل نو بھارت ٹائمس، نیوز 18 ہندی اور آج تک سے گزشتہ دو سالوں میں ’مسلم مخالف‘ نشر ہونے والی ویڈیوز ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور نسلی و مذہبی ہم آہنگی سے متعلق مخصوص رہنما اصول کو ظاہر کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Published: undefined

مولانا محمود مدنی نے این بی ڈی ایس اے کے اقدام کو ذمہ دارانہ صحافت کی طرف ایک مثبت قدم سے تعبیر کیا ہے۔ تاہم انھو ں نے کہا کہ صرف اس قدر کارروائی اطمینان بخش نہیں ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ سزا کی نوعیت اور جرمانہ کی مقدار کافی کم ہے، دوسری بات یہ کہ صرف فیصلہ سنانا کافی نہیں ہے۔ یہ ضروری ہے کہ مستقبل میں ایسے اینکروں اور ٹی چینلوں پر کڑی نگاہ رکھنے کے لیے ایک علیحدہ کمیٹی تشکیل دی جائے اور کسی کی شکایت کا انتظار کیے بغیر از خود نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے کہا کہ میڈیا پلیٹ فارمز کو کسی بھی مخصوص کمیونٹی کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے لیے صاف طور پر جوابدہ بنایا جانا ضروری ہے۔ بالخصوص ان اینکروں کو برطرف کیا جائے جو لگاتار ایک کمیونٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ جن ٹی وی اینکروں کی نشاندہی کی گئی ہے وہ 10 سال سے نفرتی شوز کر رہے ہیں، ان پر ماضی میں بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے، لیکن وہ باز نہیں آئے اور کسی بھی جزوی واقعہ کو ایک کمیونٹی سے وابستہ کرنے کی شرارت پر مصر ہیں۔ یہی روش شردھا واکر قتل میں اختیار کی گئی، جس کو ٹی وی اینکر نے ’لو جہاد‘ جیسے مفروضہ کا نام دے کر ملک میں ہندو مسلم کے درمیان گھناؤنی دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی۔ این بی ڈی ایس اے نے یہ بات بجا کہی ہے کہ اس طرح کے دقیانوسی اور خود ساختہ تصورات سیکولر تانے بانے کو خراب کر سکتے ہیں اور ایک خاص کمیونٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ مولانا محمود مدنی نے اس تناظر میں زور دیا کہ ہمیں فرقہ وارانہ مسائل میں زیادہ حساسیت اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، تاکہ متنوع معاشرے میں بدامنی پرورش نہ پائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined