قومی خبریں

امِ ماریہ حق کی نظم: انقلاب کے دئیے

اس شہرِ بے اماں کے ستم کشا لوگ، اٹھ کھڑے ہوئے، یہ لوگ وہ ہیں، کہ جن کے چہرے پر جبر کی داستان لکھی گئی ہے...

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

اس شہرِ بے اماں کے ستم کشا لوگ

اٹھ کھڑے ہوئے

یہ لوگ وہ ہیں

کہ جن کے چہرے پر جبر کی داستان لکھی گئی ہے

انصاف سے جن کا ایمان اٹھ چکا ہے

سیاست کے پیچ وخم سے

پرخار کردی گئی ہیں

جن کی راہیں

وہ آج کھڑے ہیں سڑکوں پر

ظلم کی ہرقوت سے ٹکرانے

سیاست کے اس سیاہ دور میں

انقلاب کے دئیے جلانے

~ امِ ماریہ حق

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined