قومی خبریں

لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر: اکھلیش

اکھلیش نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن سے روزمرہ کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئی جبکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے اعلانات کا زمینی سطح پر کچھ اثر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئی جبکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے اعلانات کا زمینی سطح پر کچھ اثر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے کہا کہ غریبوں کو فاقہ کشی کا سامنا ہے تو طبی سہولیات دم توڑرہی ہیں۔ایسی صورت میں وزیر اعظم ’'یوم پنچایتی راج‘ پر صرف پیغام دے کر اپنی رسم ادائیگی کر گئے ہیں۔ ہندوستان کو مستحکم بنانا ہے تو گاؤں میں ہر قسم کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کا عزم کرنا ہوگا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی گاؤں۔کھیتی نہیں بڑے بڑے سرمایہ کاروں کے سہارے وائبرنٹ انڈیا کو خواب دیکھتی ہے۔

Published: undefined

مہاجر مزدوروں کے مسائل کو اجاگر کرتے وہئے اکھلیش یادو نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسری ریاستوں سے بڑی تعداد میں مزدور وطن واپس آئے ہیں۔اب ان کو متعدد مسائل کا سامنا ہے ان میں سے کچھ ناگفتہ بہ حالات کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں۔اب ان کے علاج کے لئے نہ تو کوئی بہتر منصوبہ ہے اور نہ ہی ان کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے کہا کہ اگرچہ یہ اعلانات کئے گئے تھے کہ جن مزدوروں کو روزی روٹی کے مسائل کا سامنا ہے انہیں منریگا میں کام فراہم کرایا جائےگالیکن انہیں کام نہیں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد اضلاع بشمول وی ای آئی پی ضلع گورکھپورمیں انڈسٹریا بند ہوگئی ہیں۔روز کمارنے اور روز کھانے والوں کی زندگی پر کافی گہرا اثر پڑا ہے۔انہیں ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملا ہےساتھ ہی انکی جانب سے لگاتارکم اور خراب کوالٹی کے راشن دسیتاب کرنے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے بی جے پی کی حکمرانی میں کسانوں کے ساتھ تفریق اورانہیں بے عزت کئےجانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گیہوں خرید کے مراکز سے صرف کاغذات پر کھلے ہیں۔نہ تو کسانوں کم از کم سہار اقیمت ملی ہیں اور نہ ہی مسقبل قریب میں ملنے کی کوئی امید ہے۔وہ سستے داموں پر اپنی پیداوار کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔گنا کسانوں کے لمبے عرصے سے پڑے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک میں صرف کورونا وائرس کے ہی خطرات نہیں ہیں بلکہ متعدد افراد کو قلت،گردے ، کینسر،لیور اور اس جیسے متعدد دیگر سنگین بیماریاں لاحق ہیں۔بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے مریض بھی ان دنوںکافی پریشان ہیں۔اسپتالوں میں اوپی ڈی بند ہیں۔اور آپریشن ملتوی ہیں۔صرف سردی۔زکام اور کھانسی کے مریضوں کا ہی علاج کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined