قومی خبریں

پی ڈی پی لیڈران کو میٹنگ میں شرکت کرنے سے روکنا آئین کے منافی: نیشنل کانفرنس

نیشنل کانفرنس نے کہا کہ انتظامیہ کو سیاسی جماعتوں کے اجلاسوں کے انعقاد کو روکنے کا کوئی حق نہیں اور مستقبل میں ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ کی طرف سے پی ڈی پی کی پارٹی میٹنگ پر قدغن لگانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات جمہوریت، آئین اور قانونی کے منافی ہیں۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں پی ڈی پی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے روکنے کے لئے پولیس کی طرف سے پارٹی لیڈران کو بند کرنے کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات تاناشاہی اور لاقانونیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

Published: 04 Sep 2020, 7:40 AM IST

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے نیشنل کانفرنس کے اجلاسوں پر بھی ایسی غیر قانونی پابندی عائد کی تھی اور لیڈران کو بلا جواز طور پر نظربند رکھا تھا لیکن ہماری جماعت نے اس ناانصافی کے خلاف عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور بالآخر انتظامیہ کو عدالت عالیہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑا اور نیشنل کانفرنس کی لیڈرشپ پر غیر قانونی اور بلا جواز قدغنیں ختم ہوگئیں۔

Published: 04 Sep 2020, 7:40 AM IST

تصویر یو این آئی

این سی ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کو سیاسی جماعتوں کے اجلاسوں کے انعقاد کو روکنے کا کوئی حق نہیں اور مستقبل میں ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے اور کسی بھی فرد کی انفرادی آزادی پر کسی بھی قسم کی قدغن نہیں ہونی چاہئے۔

Published: 04 Sep 2020, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Sep 2020, 7:40 AM IST