قومی خبریں

رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سربراہ نرتیہ گوپال کی طبیعت خراب، سانس لینے میں تکلیف، کورونا کا خدشہ!

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرتیہ گوپال کو سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں کو طلب کیا گیا اور انہیں آکسیجن دی جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: بابری مسجد کے مقام پر مندر تعمیر کے لئے تشکیل دیئے گئے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سربراہ نرتیہ گوپال کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرتیہ گوپال کو سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں کو طلب کیا گیا اور انہیں آکسیجن دی جا رہی ہے۔ نرتیہ گوپال اس وقت متھرا میں ہیں اور آگرہ کے سی ایم او اور تمام ڈاکٹر ان کے علاج کے لئے پہنچ گئے ہیں۔

Published: 13 Aug 2020, 11:55 AM IST

بتایا جاتا ہے کہ نرتیہ گوپال ہر سال کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر متھرا جاتے ہیں۔ متھرا سفر کے دوران ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور سانس لینے میں دقت محسوس ہونے لگی۔ تاحال ان میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں کی گئی ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا جلد ہی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ فی الحال وہ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیں۔

Published: 13 Aug 2020, 11:55 AM IST

غورطلب ہے کہ گزشتہ 5 اگست کو ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بھومی پوجن کرنے سے قبل ہی ایودھیا کے دو پجاری کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کئی پولیس اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی تھی۔ کورونا بحران کے پیش نظر بھومی پوجن تقریب کے دوان بھی خاص انتظامات کیے گئے تھے۔ تاہم تقریب کے دوران کئی افراد سوشل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورزی بھی کرتے نظر آئے تھے۔

Published: 13 Aug 2020, 11:55 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Aug 2020, 11:55 AM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز