قومی خبریں

نریندر مودی کی چین سے بے پناہ محبت ملک کے لیے بے حد خطرناک، یہ غداری ہے: کانگریس

کانگریس نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ آج چین اپنے سامانوں کے ذریعہ ہمارے گھروں میں گھس چکا ہے۔ بیٹری، فون، کھاد، دوائیوں کے لیے ڈرگ جیسی تمام ضروری چیزوں کے لیے ہم چین پر منحصر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia

 

گزشتہ سال چین سے ہندوستان کا تجارتی خسارہ ریکارڈ 116.12 بلین ڈالر پہنچ گیا۔ اس سلسلے میں رپورٹ سامنے آنے کے بعد کانگریس نے حملہ آور رخ اختیار کر لیا ہے۔ آج کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ پوسٹس جاری کی ہیں، جس میں موجودہ حالات کو فکر انگیز بتایا گیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس اہم اپوزیشن پارٹی نے 2014 سے 2025 تک چین کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی خسارہ کا گراف پیش کیا گیا ہے۔ اس گراف کے ساتھ کیپشن لگایا گیا ہے: مودی حکومت میں ’چین کے اچھے دن‘۔

Published: undefined

پیش کردہ گراف کے مطابق 2014 میں چین سے ہندوستان کا تجارتی خسارہ 37.8 بلین امریکی ڈالر درج کیا گیا تھا، اور 2025 میں یہ تجارتی کسارہ بڑھ کر 116.12 بلین امریکی ڈالر پہنچ گیا۔ 2015 سے لے کر 2024 تک یہ خسارہ بالترتیب 52.70، 51.11، 63.05، 53.57، 48.65، 44.02، 73.01، 83.20، 85.08 اور 99.21 بلین امریکی ڈالر درج کیا گیا تھا۔ یعنی 2021 سے چین کے ساتھ ملک کا تجارتی خسارہ بہت تیزی کے ساتھ بڑھا ہے، اور 2025 میں تو اس نے سارے ریکارڈ ہی توڑ دیے۔

Published: undefined

ایک دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی کو چین سے جانے کیا محبت ہے۔ وہ چین کو ’لال آنکھ‘ تو دکھا نہیں پائے، لیکن اسے فائدہ پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ 2025 میں چین سے ہندوستان کا تجارتی خسارہ ریکارڈ 116.12 بلین ڈالر پہنچ گیا ہے، جو کہ 2024 میں 99.21 ڈالر تھا۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’2025 میں چین سے ہندوستان نے 135.87 بلین ڈالر کا سامان خریدا ہے، جبکہ چین کو ہندوستان محض 19.75 بلین ڈالر کا سامان فروخت کر پایا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے چین کے ذریعہ ہندوستان کو پہنچائے گئے نقصانات کا خاص ذکر کیا ہے۔ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’مودی حکومت چین سے بھر بھر کر سامان خرید رہی ہے اور چین ہمارے ساتھ خراب سلوک کر رہا ہے۔ گلوان میں چین سے تصادم میں ہمارے 20 جوان شہید ہوئے، ہندوستان کی زمین پر وہ گاؤں بسا رہا ہے، لداخ پر بری نظر ڈالے ہوئے ہے، ڈوکلام کے پاس سڑکیں بنا رہا ہے، اروناچل پردیش کا نام بدل رہا ہے، جموں و کشمیر کے شکسگام وادی کو اپنا بتا رہا ہے، آپریشن سندور میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے، اروناچل پردیش کے لوگوں کو چینی پاسپورٹ لینے کی بات کہہ رہا ہے۔‘‘ یہ حقائق ظاہر کرنے کے بعد کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’ان سب کے باوجود نریندر مودی کو رَتی بھر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔ ان کے منھ سے ایک آواز تک نہیں نکل رہی۔ اس کے برعکس مودی کبھی چین کو ’کلین چٹ‘ دیتے ہیں، تو کبھی چین کی کمپنیوں کے لیے سرکاری ٹنڈر کھولنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

چین پر ہندوستان کے انحصار پر بھی کانگریس نے فکر کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’آج چین اپنے سامانوں کے ذریعہ ہمارے گھروں میں گھس چکا ہے۔ بیٹری، فون، کھاد، دوائیوں کے لیے ڈرگ جیسی تمام ضروری چیزوں کے لیے ہم چین پر منحصر ہیں۔‘‘ اس معاملے میں وزیر اعظم پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی کی چین سے بے پناہ محبت ہندوستان کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہو رہی ہے، جو ’ملک سے غداری‘ ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined