
ویڈیو گریب
اس سال بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کو لے کر ابھی سے سیاسی ماحول کافی گرم ہو چکا ہے۔ سبھی سیاسی پارٹیاں سرگرم ہیں۔ اس سلسلے میں اتوار کو دہلی-این سی آر میں ایک اعلان ہوا جس نے بہار کا سیاسی پارہ چڑھا دیا ہے۔ یہ اعلان بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو لے کر ہے۔
Published: undefined
دراصل ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سینی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سمراٹ چودھری کی قیادت میں بہار انتخاب جیتیں گے۔ انہوں نے کہا ’’سمراٹ چودھری جی بیٹھے ہیں، ہریانہ کے بعد اس بار بہار کی باری ہے۔ یہ فتح کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے۔ یہ فتح کا پرچم بہار میں بھی لہرائے گا اور ہمارے سمراٹ چودھری جی کی قیادت میں لہرائے گا‘‘۔
Published: undefined
جس وقت نائب سینی یہ باتیں کہہ رہے تھے اس وقت اسٹیج پر سمراٹ چودھری کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کے ایک اور معاون اوپندر کشواہا بھی موجود تھے اور موقع تھا گروگرام میں آل انڈیا سینی سیوا سماج کے ذریعہ مہاتما جیوتبا پھولے کی جینتی کے موقع پر منعقد ’راشٹریہ جاگرتی مہاسمیلن‘ کا۔
Published: undefined
نائب سینی کے بیان کے بعد بہار میں سیاسی ہلچل ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ واضح رہے کہ این ڈی اے نے بہار میں ابھی تک وزیر اعلیٰ چہرے کی باضابطہ کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ حالانکہ این ڈی اے کے رہنما وقت وقت پر یہ کہتے نظر ضرور آئے ہیں کہ نتیش کمار کی قیادت میں بہار انتخاب لڑا جائے گا۔ ویسے بہار انتخاب کے بعد کیا ہونے والا ہے اس کا پتہ لگانا ابھی مشکل ہے۔
Published: undefined
نائب سینی کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد جے ڈی یو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہار انتخاب نتیش کمار کی قیادت میں ہی لڑا جائے گا۔ اس کا اعلان بی جے پی اعلیٰ کمان کی طرف سے کیا جا چکا ہے۔ جے ڈی یو ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے خود کہا ہے کہ 2025 کا انتخاب نتیش کمار کی قیادت میں لڑا جائے گا۔ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بھی یہ بات کہی ہے۔ ساتھ ہی این ڈی کی سبھی اتحادی پارٹیوں کے ریاستی صدور کا بھی یہی موقف ہے۔ جب سبھی رہنما اور پارٹی ایک ہی آواز میں کہہ رہے ہیں کہ انتخاب نتیش کمار کی قیادت میں لڑا جائے تو گا تو اس بیان (سینی) کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined