قومی خبریں

ناگپور: فہیم خان کے گھر پر چلا بلڈوزر، حکومت نے تشدد کے لیے ٹھہرایا ہے ذمہ دار

ناگپور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم آج صبح ہی بلڈوزر لے کر فہیم خان کے گھر پہنچ گئی۔ اس دوران بڑے پیمانے پر سیکوریٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اورنگ زیب کی قبر کو ہٹانے کے معاملے کو لے کر ناگپور میں ہوئے تشدد کے بعد حکومت نے اپنی کارروائی تیز کر دی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے تشدد کے مبینہ ملزم فہیم خان کے گھر پر بلڈوزر چلوا دیا ہے۔ فہیم خان فی الحال پولیس کی حراست میں ہے۔ پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس تشدد کا ماسٹر مائنڈ فہیم خان نام کا شخص تھا جس کے گھر پر آج بلڈوزر چلایا گیا ہے۔

Published: undefined

ناگپور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم آج صبح ہی بلڈوزر لے کر فہیم خان کے گھر پہنچ گئی۔ اس دوران بڑے پیمانے پر سیکوریٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ فہیم خان برقعہ فروخت کنندہ ہے۔ اس پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے کچھ ویڈیو جاری کیے تھے اور اشتعال انگیز بیان دیے تھے جس سے لوگ بھڑک گئے اور تشدد پھوٹ پڑا۔ فہیم خان کو پولیس نے گزشتہ منگل کو ہی گرفتار کر لیا تھا اور اسے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ویسے فہیم خان سمیت کُل 6 لوگوں کے خلاف پولیس نے وطن سے غداری کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ناگپور میونسپل کارپوریشن نے کچھ دن پہلے ہی فہیم خان کے کنبہ کو نوٹس بھیجا تھا۔ اس میں میونسپل کارپوریشن نے دعویٰ کیا تھا کہ کیسے اس کا گھر ضابطوں کی خلاف ورزی کرکے بنا ہے۔ گھر بنانے سے پہلے اتھاریٹی سے نقشہ بھی پاس نہیں کرایا گیا تھا ناگپور کے یشودھرا نگر واقع سنجے باغ کالونی میں فہیم خان کا گھر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined