قومی خبریں

صدر جمہوریہ کے انتخاب میں میرا ووٹ دروپدی مرمو کو، شیوپال یادو کا اعلان

شیوپال نے ایک بیان میں صدرجمہوریہ کے عہدے کے لئے این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کو اپنا ووٹ دینے کی بات کھلے طور پر کہہ دی ہے۔

شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس
شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اترپردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی قیادت والے اپوزیشن اتحاد میں صدر جمہوریہ کے انتخاب کے دوران دراڑ اب اک دم اجاگر ہوگئی ہے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو کے خلاف پی ایس پی صدر شیوپال سنگھ یادو اور ایس بی ایس پی صدر اوپی راج بھر نے ہفتہ کو سیاسی ناپختگی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

Published: 09 Jul 2022, 9:40 PM IST

شیوپال نے ایک بیان میں صدرجمہوریہ کے عہدے کے لئے این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کو اپنا ووٹ دینے کی بات کھلے طور پر کہہ دی ہے۔ وہیں راج بھر نے ایس بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کا ووٹ کسے دیا جائے گا اس کا فیصلہ 12جولائی کو کرنے اور 18جولائی کو صدرجمہوریہ کے الیکشن کے بعد ایس پی کے ساتھ اتحاد میں رہنے کا فیصلہ کرنے کی جانکاری دی ہے۔

Published: 09 Jul 2022, 9:40 PM IST

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو مرمو کے اعزاز میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے منعقد عشائیہ میں راج بھر اور شیوپال کی شرکت کے بعد سے ہی سیاسی گلیاروں میں ایس پی اتحاد کے ٹوٹنے کی چہ میگوئیاں تیز ہوگئی تھیں۔ حالات کو واضح کرنے کے لئے شیوپال نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ 'میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ جہاں ہمیں بلایا جائے گا۔ جو ہم سے ووٹ مانگے گا ہم اسے ووٹ دیں گے۔ اس سے پہلے بھی صدرجمہوریہ کے انتخابات ہوئے تھے۔ نہ تو ہمیں سماج وادی پارٹی نے بلایا اور نہ ہی ووٹ مانگا۔ اس وقت رام ناتھ کووند جی نے ووٹ مانگا تو ہم نے انہیں اپنا ووٹ دے دیا۔

Published: 09 Jul 2022, 9:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'کل مجھے وزیر اعلی یوگی نے بلایا تو میں وہاں گیا۔ وہاں دروپدی مرمو جی سے ملاقات ہوگئی۔ میں وزیر اعلی جی سے ملا انہوں نے مجھ سے اچھے ڈھنگ سے بات کی۔ ہمیں سماج وادی پارٹی کی طرف سے کبھی بھی کسی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ جمعرات کو یشونت سنہا یہاں آئے تھے۔ لیکن ہمیں نہیں بلایا گیا۔ اس لئے صدرجمہوریہ کے الیکشن میں میرا ووٹ دروپدی مرمو جی کو جائے گا۔

Published: 09 Jul 2022, 9:40 PM IST

انہوں نے ایس پی قیادت میں سیاسی ناپختگی کو اس کی وجہ بتایا۔ شیوپال نے کہا کہ 'سیاسی ناپختگی کی وجہ سے یہ سب ہوتا چلا جا رہا ہے اور پارٹی کمزور ہو رہی ہے۔ میں نے تو پی ایس پی کی رکنیت چھوڑ کر ایس پی کی رکنیت حاصل کرلی تھی اور الیکشن لڑا تھا۔ جب میں ایس پی کا ایم ایل اے ہوں تو ہم سے بھی رائے لینی چاہئے۔ اچھے لیڈر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ یہ تشویش کا باعث ہے۔

Published: 09 Jul 2022, 9:40 PM IST

اس درمیان ایس بی ایس پی کی ریاستی اکائی کی جائزہ میٹنگ کے بعد راج بھر نے اکھلیش پر طنز کستے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار کے بعد وہ ابھی بھی شدید گرمی میں سڑکوں پر اتر کر عوام کی آواز اٹھا رہے ہیں۔ جبکہ دوسرے اتحاد کے ساتھی اے سی کمروں سے باہر نہیں آپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'اعظم گڑھ کے ضمنی الیکشن میں ایس بی ایس پی کا کمانڈر (راج بھر) 45 ڈگری درجہ حرارت میں سڑکوں پر کام کر رہا تھا۔ جبکہ ایس پی کا کمانڈر پوری طرح سے ندارد تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مارچ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی راج بھر اور شیوپال کے سر بدلے ہوئے ہیں۔

Published: 09 Jul 2022, 9:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jul 2022, 9:40 PM IST