قومی خبریں

’میرے دوست پوتن... بہت خوشی ہو رہی ہے...‘، پی ایم مودی نے روسی صدر کا ہندوستان میں کیا والہانہ استقبال

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’مجھے اپنے دوست صدر پوتن کا دہلی میں استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ میں آج شام اور کل ہماری میٹنگوں کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی اور صدر پوتن، تصویر ’ایکس‘ @narendramodi</p></div>

پی ایم مودی اور صدر پوتن، تصویر ’ایکس‘ @narendramodi

 

روسی صدر ولادمیر پوتن 4 دسمبر کی دیر شام ہندوستان کے 2 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے۔ پوتن کا طیارہ پالم ایئرپورٹ پر جب پہنچا تو ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔ پی ایم مودی نے پروٹوکول سے ہٹ کر روسی صدر کا نہ صرف والہانہ استقبال کیا بلکہ ان سے ہاتھ بھی ملایا اور انھیں گلے بھی لگایا۔ پھر دونوں ایک ہی گاڑی میں سوار ہو کر وزیر اعظم رہائش، یعنی ’7، لوک کلیان مارگ‘ پہنچے، جہاں عشائیہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

روسی صدر ولادمیر پوتن کا ہندوستان میں استقبال کرنے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انتہائی پُرجوش انداز میں کیا ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مجھے اپنے دوست صدر پوتن کا دہلی میں استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ میں آج شام اور کل ہماری میٹنگوں کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ہندوستان اور روس کی دوستی وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے، اس سے ہمارے لوگوں کو خوب فائدہ حاصل ہوا ہے۔‘‘ پی ایم مودی نے صدر پوتن کا استقبال کیے جانے کی تصویروں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم رہائش پر ان سے ملاقات کی کچھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں دونوں لیڈران کے چہرے پر مسرت تیرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اسپوتنک‘ نے بتایا کہ روسی صدر اور اپنے دوست کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچ کر پی ایم مودی نے طے پروٹوکول سے ہٹ کر ’پرسنل ٹچ‘ بھی دیا، جس سے روسی حیران رہ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی فریق کو پی ایم مودی کے ہندوستانی زمین پر پوتن کا ذاتی طور پر استقبال کیے جانے سے متعلق کچھ بھی اشارہ نہیں دیا گیا تھا۔ بی جے پی نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’عام رواج سے ہٹ کر وزیر اعظم مودی نے دہلی ایئرپورٹ پر روسی صدر ولادمیر پوتن کے آنے پر ان کا خود استقبال کیا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ روسی صدر پوتن کے دورۂ ہند کو سابق ہندوستانی سفیر وینا سیکری نے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ انھوں پی ایم مودی کے ذریعہ ایئرپورٹ پر پوتن کے استقبال کو بہترین قدم بھی ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ ایک بہت ہی اہم اشارہ تھا کہ ہمارے وزیر اعظم نے صدر پوتن کا استقبال کرنے کے لیے خود ایئرپورٹ جانے کا فیصلہ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک انتہائی کامیاب سفر ہوگا۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ ’’صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی منتقلی کے لیے تیار ہیں۔ یہ بہت اہم پہلو ہیں، جن پر ہماری حکومت یقینی طور سے بہت توجہ سے غور کرے گی۔ کاروبار کے شعبہ میں بھی اہم پیش رفت کی امید ہے، کیونکہ ہندوستان کو سوویت یونین کے لیے اپنی برآمدگی بڑھانی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined