قومی خبریں

جنتا کرفیو مسلم علاقوں میں صد فیصد کامیاب رہا، اذانیں دی گئیں، طبی عملہ کی ستائش

جنتا کرفیو کے دوران مسلم تنظیموں نے ضرورت مندوں میں کھانے کے پیکیٹ تقسیم کیے اور مختلف چوراہوں پر اذانیں دی گئیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

وزیر اعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے بلایا گیا ’جنتا کرفیو‘ پورے ملک میں کامیاب رہا۔ ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقہ ناگپاڑہ، مدنپورہ، بھنڈی بازار، محمد علی روڈ، ماہم، باندرا اور دیگر مقامات پر بھی جنتا کرفیو صد فیصد منایا گیا اس دوران مسلم تنظیموں نے ضرورت مندوں میں کھانے کے پیکیٹ بھی تقسیم کیے اور مختلف چوراہوں پر اذانیں دی گئیں۔ ساتھ ہی ساتھ طبی عملہ کی ستائش کے لئے شام پانچ بجے تالیاں بھی بجائی گئیں۔

Published: 23 Mar 2020, 10:50 AM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج شب معراج ہے لیکن مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی کو روزہ کھولنے کے لئے فروٹ و روزہ کی دوسری اشیاء دستیاب نہیں ہوئیں جس سے مسلمانوں میں پریشانی دیکھی گئی۔ رضا اکیڈمی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ جنتا کرفیو کے روز دوپہر 3؍بجے سے 4؍بجے کے درمیان اذانیں دی جائیں اور دعائیں کی جائیں۔

Published: 23 Mar 2020, 10:50 AM IST

عوام نے پی ایم کی اپیل پر لبیک کہا اور پورے شہر کے گنجان مسلم علاقوں میں اذانیں دی گئیں جس میں بڑی تعداد میں نوجوان اور ضعیف لوگ شامل ہوئے۔

Published: 23 Mar 2020, 10:50 AM IST

دیکھا یہ گیا کہ سورتی محلہ کے ناکے پر اذان دینے کے بعد یہ قافلہ سورتی محلہ کے بیچ و بیچ پہنچا پھر وہاں بھی اذان دی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔

Published: 23 Mar 2020, 10:50 AM IST

شام 5 بجے کے وقت طبی عملہ کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کے لئے لوگوں نے تالیاں بجائیں، اسی کے ساتھ ساتھ لوگوں نے برتنوں کے ڈھکنوں پر بھی زور زور سے ہاتھ مار کر ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور اللہ کے حضور میں دعا کی کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کے ایک ایک شخص کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھے۔

Published: 23 Mar 2020, 10:50 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Mar 2020, 10:50 AM IST