قومی خبریں

مسلم نوجوان ذاکر نائک کی کالعدم تنظیم ’آئی آر ایف‘ سے دور رہیں: مہاراشٹر اے ٹی ایس چیف

مہاراشٹر اے ٹی ایس نے واضح کیا ہے کہ ذاکر نائک کی سر براہی والی تنظیم آئی آر ایف سے وابستگی جرم ہے اور اگر کوئی اس تنظیم سے واسطہ رکھتا ہے تو اس پر بھی قانون چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے اب باضابطہ طور پر یہ واضح کر دیا ہے کہ اسلامی اسکالر ذاکر نائک کی سر براہی والی کالعدم تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) سے وابستگی جرم ہے اور اگر کوئی اس تنظیم سے پابندی کے باوجود واسطہ رکھتا ہے تو اس پر بھی قانون چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

Published: undefined

نیز ایسے افراد کے خلاف ’یو اے پی اے‘ کے تحت مقدمہ بھی قائم ہو سکتا ہے، لہذا اگر کوئی جانے انجانے میں اس تنظیم سے وابستگی رکھتاہے یا اس کی غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث تھا تو وہ فوراً اس سے علیحدگی اختیار کر لیں۔

مہاراشٹر اے ٹی ایس چیف ونیت اگروال نے کہا کہ اگر کسی شخص کے آئی آر ایف کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاع ایجنسیوں کو ملتی ہے تو وہ اس پر کارروائی کا مجاز رکھتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے کالعدم تنظیم کے زمرے میں ’آئی آر ایف‘ کو بھی شامل کیا ہے اور اس پر پابندی کی معیاد میں بھی توسیع کر دی گئی ہے، ایسی صورتحال میں اگر کوئی اس تنظیم کی سرگرمیوں کو جاری رکھتا ہیے تو اس پر کارروائی کی جائے گی۔ مسلم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے اے ٹی ایف چیف اگروال نے کہا کہ اگر کوئی اس تنظیم سے بقایہ جات حاصل کرتا ہے، اس سے وابستہ اکاؤنٹ کو چلاتا ہے یا پھر تنظیم کے سر براہ ذاکر نائک کی مالی امداد کرتا ہے اور تو وہ بھی جرم کا مرتکب ہوگا۔

Published: undefined

ونیت اگروال نے بتایا کہ اے ٹی ایس کی کارروائی اس بنیاد پر ہوگی کہ وہ اس تنظیم سے وابستہ تھا جبکہ غیر قانونی اور ملک مخالف سر گرمیوں میں ملوث ہونے پر یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کارروائی کا بھی حق اے ٹی ایس اور ایجنسی کو ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined