قومی خبریں

رام مندر کے لئے مسلم کنبہ وقف کرے گا عہد عتیق کے سکے

نئے مکان کی تعمیر کے لئے بنیاد کی کھدائی کے دوران عہد عتیق کے ملنے والے دو سکوں کو مسلم کنبہ رام مندر کے لئے وقف کرنا چاہتا ہے۔سکوں کی قیمت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اعظم گڑھ: نئے مکان کی تعمیر کے لئے بنیاد کی کھدائی کے دوران عہد عتیق کے ملنے والے دو سکوں کو مسلم کنبہ رام مندر کے لئے وقف کرنا چاہتا ہے۔سکوں کی قیمت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

Published: 06 Mar 2020, 6:11 PM IST

ضلع اعظم گڑھ کے محمد اسلام کو اپنے مکان کی بنیاد کی کھدائی کے دوران عہد عتیق کے دو ایسے سکے ملے ہیں جس پر رام۔لکشمن کی تصویریں آویزاں ہیں۔اسلام اس سکے کو رام مندر کی تعمیر کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے لئے وہ جلد ہی اجودھیا جاکر مہنت نرتیہ گوپال داس سے ملاقات کر کے سکے ان کے حوالے کریں گے۔

Published: 06 Mar 2020, 6:11 PM IST

اسلام مہنت سے درخواست کریں گے کہ وہ سکہ فروخت کر کے اس سے دو رقم موصول ہو اس سے وہ رام مندر کی تعمیر میں استعمال کریں ۔ اعظم گڑھ کے نظام آباد کے رہنے والے اسلام کے مطابق’’میں نے تین دہائی قبل اپنا آبائی گاؤں چھوڑ دیا تھا۔اور تلاش روزگار میں اعظم گڑھ کے سیتا رام علاقے میں سکونت اختیار کرلی تھی۔

Published: 06 Mar 2020, 6:11 PM IST

اسلام نے بتایا کہ گذشتہ سال انہوں نے اپنے آبائی گھر کو دوبارہ بنانے کے لئے اس کی کھدائی شروع کی۔ بنیاد کی کھدائی کی دوران ہمیں 30 نومبر 2019 کو’اشٹھ دھات‘ کے دو سکےملے تھے۔سکوں کے ایک جانب رام اور لکشمن کی تصویریں ہیں اور دوسری جانب ’رام دربا‘ کی تصویر ہے۔

Published: 06 Mar 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Mar 2020, 6:11 PM IST