
بالی ووڈ کو لگاتار دو دن میں دو بڑے دھچکے لگے ہیں۔ بدھ کے روز عرفان خان کے جانے کے بعد آج رشی کپور بھی دار فانی سے کوچ کر گئے۔ کپور خاندان کے چشم چراغ رشی کپور کے جانے سے بھی بالی ووڈ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ ان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا تھا جنہیں ہیرو بھی کہا جاتا تھا، جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے اور جس کردار کو بھی ادا کریں اس میں جان ڈال دیتے۔ رشی کپور نے فلموں میں ویسے تو کئی طرح کے کردار نبھائے، لیکن جب بھی وہ کسی مسلم شخص کے کردار میں نظر آئے تو انہوں نے سب کا دل جیت لیا۔
لیلیٰ مجنوں، امر اکبر انتھونی اور حال ہی میں ریلیز ہونے عالی ملک… یہ وہ فلمیں تھیں جنہوں نے تاریخ رقم کی۔ ان تمام کرداروں میں رشی کپور نے نہ صرف جان ڈال دی بلکہ لوگوں کے دلوں میں ان کہانیوں کے گہرے نقش چھوڑے۔
رشی کپور کی اداکاری والی کچھ فلمیں اور ان میں رشی کپور کے کردار کے نام جو ان کی مؤثر اداکاری کی گواہی دیتے ہیں:
رشی کپور کی پیدائش بالی ووڈ کے سب سے بڑے خاندان یعنی کپور خداندان میں 4 ستمبر 1952 کو ہوئی تھی۔ بدھ کے روز رشی کپور کو ممبئی کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا اور جمعرات کو وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ رشی کپور کی عمر 67 سال تھی اور وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Apr 2020, 4:40 PM IST