قومی خبریں

سیل کے چیئرمین پر قاتلانہ حملہ، دو افراد گرفتار

پولس افسر نے بتایا کہ اس معاملے میں حوض خاص تھانے میں دفعہ 307 اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: جنوبی دہلی کے ہوڈکو پلیس واقع اگست کرانتی مارگ پر کار سوار کچھ لوگوں نے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل) کے چیئرمین انل کمار چودھری پر بدھ کی رات تقریباً 10:30 بجے قاتلانہ حملہ کر دیا۔ اس معاملے میں پولس نے دو افراد کو گرفتار کیا۔

Published: undefined

جنوبی دہلی کےڈپٹی پولس کمشنر نےجمعرات کو بتایا کہ یہ حملہ اس دوران ہوا جب چودھری گزشتہ روز لودھی روڈ پر واقع سیل کے دفتر سے ایشیاڈ ولیج اپنی رہائش گاہ کی جانب لوٹ رہے تھے۔ کار سوار حملہ آوروں نے ان کی کار میں ٹکر مار دی۔ جب وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ باہرنکلے تو کار سوار چار افراد میں سے ایک نے ان کے ڈرائیور کا گلا دبا کر اسے قبضے میں لے لیا اور باقی تینوں نے ان کے اوپر لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا۔

Published: undefined

اس دوران جائے وقوعہ سے گزرنے والی ڈفینس کالونی پولس اسٹیشن کی موٹر سائیکل پٹرولنگ دستے نے فوراً حملہ آوروں کو پکڑ لیا۔ سیل کے چیئرمین کو فوراً ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں فرسٹ ایڈ کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ پولس افسر نے بتایا کہ اس معاملے میں حوض خاص تھانے میں دفعہ 307 اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Published: undefined

سیل کے چیئرمین نے اس واقعہ پرکہا، ’میں حملہ آوروں کے ذریعے کیے گئے اس غیر متوقع اور پرتشدد حملے سے حیران ہوں۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، اگر پولس موقع پر نہیں پہنچتی تو کچھ بھی ہوسکتا تھا۔ میں دہلی پولس کا بہت بہت شکر گزار ہوں۔ پولس اگر وقت پر نہ پہنچتی تو حملہ آوروں کو نہیں پکڑا جاسکتا تھا۔ مجھے مکمل اعتماد ہے کہ پولس اس معاملے کی تفتیش کرے گی اور تمام مجرموں کو گرفتار کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined