قومی خبریں

ممبئی: بی جے پی کی ’جن آشیرواد یاترا‘ میں کورونا کے اصولوں کی خلاف ورزی! 7 ایف آئی آر درج

مہاراشٹر میں بی جے پی کارکنان کو جن آشیرواد یاترا نکالنا بھاری پڑ گیا کیونکہ ممبئی میں کورونا اصولوں کی خلاف ورزی پر بی جے پی کارکنان کے خلاف سات ایف آئی آر درج کی گئی ہیں

ممبئی: بی جے پی کی جن آشیرواد یاترا / ٹوئٹر
ممبئی: بی جے پی کی جن آشیرواد یاترا / ٹوئٹر 

ممبئی: مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں بی جے پی کارکنان کے جن آشیرواد یاترا نکالنے پر ادھر ٹھاکرے حکومت نے سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ مقدمات میں کارکنان کے خلاف کورونا اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: undefined

ممبئی کے ولے پارلے، کھیروادی، شیواجی پارک، دادر، چمبور اور گوانڈی پولیس تھانہ میں کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ تاہم پولیس نے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ مرکزی وزیر کپل پاٹل کی حمایت میں ممبئی میں جن آشیرواد یاترا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 16 اگست کو نکالی گئی اس یاترا کے دوران سینکڑوں بی جے پی کارکنان شامل ہوئے تھے۔

Published: undefined

یاترا کے دوران بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان موجود تھے، جن میں سے کئی لوگوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ سوشل ڈسٹنسنگ پر بھی عمل نہیں کیا گیا تھا۔ اسی لئے بی جے پی کارکنان کے خلاف مقدمے درج کئے گئے ہیں۔

کوپری پولیس تھانہ کے افسر نے بتایا کہ منتظمین نے جن آشیرواد یاترا کے لئے پولیس سے اجازت طلب نہیں کی تھی۔ پولیس نے بی جے پی کارکنان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188، 269، 272 وغیرہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ تقریب کے دوران ایک شخص کے ایک لاکھ روپے چوری بھی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined