قومی خبریں

انڈیا کا ممبئی اجلاس: چندریان 3 مشن کی کامیابی پر حزب اختلاف کی جماعتوں کی قرارداد، اسرو کو دی مبارکباد

ممبئی اجلاس کے دوران منظور کی گئی انڈیا جماعتوں کی قرارداد میں اسرو کو اس کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے سائنسدانوں نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>انڈیا جماعتوں کے لیڈران / ٹوئٹر</p></div>

انڈیا جماعتوں کے لیڈران / ٹوئٹر

 

ممبئی: اپوزیشن اتحاد انڈیا کے ممبئی میں جاری دو روزہ اجلاس کے دوسرے اور آخری دن ہندوستان کی خلائی ایجنسی اسرو کے کامیاب چندریان3 مشن پر قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں اسرو کو اس کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے سائنسدانوں نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔

Published: undefined

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جاری کر دہ ایک بیان میں کہا گیا ’’ہم انڈیا کی تمام جماعتیں، اسرو کے مکمل کنبہ - موجودہ اور سابقہ دونوں کو ان کی شاندار کامیابیوں کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جہوں نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ اسرو کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کی تعمیر، توسیع اور مضبوط ہونے میں چھ دہائی لگی ہیں۔ چندریان3 نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا ’’اب پوری دنیا کل ہونے والی آدتیہ-ایل ون کی لانچنگ کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسرو کی غیر معمولی کامیابیاں ہمارے سماج میں سائنسی خیال اور جذبہ کو مضبوط کریں گی اور ہمارے نوجوانوں کو سائنسی صنعت کے علاقہ میں بہترین تعاون دینے کی تحریک دیں گی۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ انڈیا اپوزیشن جماعتوں کے ممبئی میں جاری اجلاس کا آج دوسرا اور آخری دن ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ اس اہم اجلاس کے دیگر ایجنڈے میں اتحاد کے لیے لوگو کا انتخاب اور ترجمان کا تقرر شامل ہے۔ اس پر بھی بات ہو سکتی ہے کہ اتحاد کے لیے کنویر مقر کیا جائے یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined