قومی خبریں

گھر گھر اخباروں کی ترسیل پر پابندی پر ممبئی ہائی کورٹ ناراض

عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ریاست کے محکمہ انتظامی امور کے پرنسپل سکریٹری کو 24 اپریل تک قابل واپسی نوٹس جاری کیا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اورنگ آباد: کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے حکومت مہاراشٹرا نے اخبارات اور رسائل کی ہاکرس کے ذریعے ترسیل پر پابندی عائد کی ہے، اس کے خلاف ناراضگی جتاتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اخبارات اور رسائل وغیرہ کے اسٹالس اور دوکانوں پر فرخت کی اجازت دی ہے، لیکن گھروں پر تقسیم کرنے پر پابندی کیوں لگائی ہے یہ بات سمجھ سے قاصر ہے۔ اس ضمن میں عدالت نے سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے ایک وکیل کو مفاد عامہ کی ایک رٹ پٹیشن فوری داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Published: 21 Apr 2020, 6:00 PM IST

19 اپریل کو ایک اخبار میں شائع ایک خبر پر ازخود ایکشن لیتے ہوئے ہائی کورٹ جج پرسنّا ورالے نے ایڈوکیٹ ستیہ جیت بورا کو عدالت کی جانب سے ایمیکس کیوری ( عدالت کا دوست) نامزد کر کے انھیں 22 اپریل یا اس سے قبل عوامی مفاد کی ایک رٹ پٹیشن ڈاخل کرنے کے لیے کہا۔ ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا کہ ریاست کے محکمہ انتظامی امور کے پرنسپل سکریٹری کو 24 اپریل تک قابل واپسی نوٹس جاری کیا جائے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے سرکاری وکیل ڈی آر کالے سے کہا کہ وہ 27 اپریل تک اس کا جواب داخل کریں۔

Published: 21 Apr 2020, 6:00 PM IST

واضح رہے کہ حکومت نے اخبارات کی اشاعت کو جاری رکھنے کی اجازت دی ہے تاہم ریاست کے چیف سکریٹری اجے مہتا نے ایک حکم کے ذریعے 17 اپریل سے اخبارات و رسائل کی گھر گھرر ترسیل پر پابندی لگا رکھی ہے۔

Published: 21 Apr 2020, 6:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Apr 2020, 6:00 PM IST