قومی خبریں

ممبئی: تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 20 غیر ملکی باعزت بری

عدالت نے کہا کہ ''معاملے کے ریکارڈ اور حقائق اور حالات کے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ واضح ہے کہ زیر سماعت حکم کو نہ تو عوامی طور پر نافذ کیا گیا اور نہ ہی ملزموں کے نوٹس میں لایا گیا۔"

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ممبئی کی مقامی عدالت نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران جاری لاک ڈاؤن میں ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں دھلی کے مرکز میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 20 غیر ملکیوں کو باعزت بری کردیا۔ پیر کے روز جاری کردہ اپنے ایک حکم میں، جس کی نقول منگل کے روز میڈیا کو دستیاب ہوئی ہے، مقامی اندھیری میٹرو پولیٹن عدالت کے مجسٹریٹ آر آر خان نے کہا کے استغاثہ نے ملزمین پر جو الزمات عائد کئے تھے وہ ان کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Published: undefined

عدالت نے کہا کہ ''معاملے کے ریکارڈ اور حقائق اور حالات کے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ واضح ہے کہ زیر سماعت حکم کو نہ تو عوامی طور پر نافذ کیا گیا اور نہ ہی ملزموں کے نوٹس میں لایا گیا۔" مجسٹریٹ آر آر خان نے اپنے حکم میں اس ضمن میں گواہان استغاثہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گواہان نے بھی دوران گواہی عدالت کو بتلایا کہ ملزمین نے پولس کمشنر کے لاک ڈاؤن اصولوں اور حکم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ پر موجود دستاویزی ثبوتوں کے برخلاف ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں ڈی این نگر پولس اسٹیشن نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 188 (سرکاری ملازمین کے ذریعہ حکم کی نافرمانی)، 269 اور 270 (خطرناک بیماری کا انفیکشن پھیلانے کا امکان) کے تحت جرم درج کیا تھا۔ ان پر غیر ملکی ایکٹ، وبائی امراض بیماری ایکٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت بھی الزمات عائد کئے گیے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined