قومی خبریں

مختار انصاری کی اہلیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

عرضی میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جیسی سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں ویڈیو گرافی کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

بہوجن سماج پارٹی کے دبنگ رکنِ اسمبلی مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری نے شوہر کی جان کے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Published: undefined

افشاں انصاری نے اپنی عرضی میں سرکاری افسروں کو یہ یقینی بنانے کے لئے ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شوہر کی جان محفوظ رہے اور اترپردیش کے تمام معاملات کی سماعت کے دوران آئین کی دفعہ 21 کے تحت ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Published: undefined

واضح ر ہے 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے مختار انصاری کو پنجاب جیل سے اترپردیش جیل لے جانے کی ہدایت دی تھی ۔ مبینہ طور پر وہ ایک جبراََ وصولی معاملے میں جنوری 2019 سے پنجاب کی جیل میں بند تھے ۔ عرضی گزار کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں ذاتی طور پر مقدمے کی سماعت میں شریک ہونے کے دوران ان کے شوہر کی جان کو مستقل خطرے کا خدشہ ہے ، اسے میں سب سے ضروری یہ ہے کہ جب مختار انصاری کو ایک جیل سے دوسری جیل منتقل کیا جائے یا اترپردیش کی عدالت میں پیش کیا جائے تواس وقت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ عرضی میں کہا گیا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جیسی سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں ویڈیو گرافی کی جانی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined