قومی خبریں

ممبئی : یومِ عاشورہ کا روایتی جلوس پر امن طورپر اختتام پذیر ہوا

جنوبی ممبئی کے زینبیہ امام باڑہ سے برآمد ہونے والے روایتی جلوس میں لاکھوں عزاداران نے شرکت کی اور امامِ اعلی مقام اور اہلِ بیت کی شہادت پر ماتم کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ محی الدین، ممبئی</p></div>

تصویر بشکریہ محی الدین، ممبئی

 

ممبئی میں یوم عاشورہ کاروایتی اور تاریخی جلوس بڑے تزک و اہتمام سے برآمد ہوا۔ جنوبی ممبئی میں واقع زینبیہ امام باڑہ سے جلوسِ یوم عاشورہ برآمد ہوا اور اپنے طئے شدہ راستے بھنڈی بازار، محمد علی روڑ ،بائیکلہ ہونڈا سرکل اور مجگاوں سے ہوتا ہوا رحمت آباد قبرستان پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر جلوسِ میں لاکھوں کی تعداد میں عزادارانِ حسین نے شرکت کی اور امامِ اعلی مقام اور اہل بیت کی شہادت کا غم منایا اور ماتم کیا۔

Published: undefined

یا حسین یاحسین کی صداؤں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ عَلم پرچم،شبیہات ، ماتم،نوحے و مرثیہ خوانی کی صداؤں کے درمیان جلوس رواں دواں ہوا۔ اس ماتمی جلوس میں بزرگ، بچے مردوخواتین اور نوجوان کے علاوہ ہر عمر کے افراد نے شرکت کی، تعزیہ،  نوحہ خوانی علم برداری اور ماتم و آہ و بکاہ سے شہادتِ امام حسین اور اہل بیت کو یاد کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر ممبئی پولیس نے جلوس کیلئے خاص حفاظتی انتظامات کئے تھے۔  پولیس اہلکار کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے نپٹنے کیلئے کمربستہ تھے۔ سوشل میڈیا پر بھی پولیس نے گہری نگاہ بنائے رکھی تھی۔

Published: undefined

یاد رہے کہ جنوبی ممبئی کے علاوہ ممبئی کے مختلف مضافاتی علاقوں سے بھی عاشورہ اور تعزیہ داری کا جلوس برآمد ہوا۔ اس میں دھاراوی, سائن, جوگیشوری, اندھیری, ملاڈ مالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی تعزیہ داری کا جلوس نکالا گیا۔ تعزیہ داری کے جلوس کے پیشِ نظر بھی پولیس نے کئی سڑکوں کو عارضی طور پر مقفل کر دیا تھا اور کئی سڑکوں کو تو پوری طرح سے دوسری جانب منتقل کر دیا گیا تھا۔ ٹریفک محکمہ کو ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے ضروری ہدایات جاری کی تھیں۔

Published: undefined

جنوبی ممبئی کے زینبیہ امام باڑہ سے شام کے وقت روایتی جلوس برآمد ہوا اس میں شہر ممبئی کے علاوہ مضافاتی علاقوں کے عزاداران  نے بھی شرکت کی اور شہادتِ امام حسین و اہل بیت پر ماتم کیا۔ جنوبی ممبئی سے برآمد ہونے والا جلوس آگے بڑھ کر جمِ غفیر کی شکل اختیارکرگیا تھا۔ جلوس عزا داری میں قلع قمع زنجیروں کا ماتمی جلوس میں جانثاراں حسین ؓ کا اژدہام تھا ہر طرف شاہراہوں پر سبلیں حسینیت میں لنگرِ حسین اور نیاز تقسیم کی جارہی تھی۔

Published: undefined

یوم عاشورہ کے پس منظر میں صرف جنوبی ممبئی ہی نہیں بلکہ مضافاتی علاقوں میں بھی تعزیہ داری کا جلوس نکالا گیا تھا جس کے بعد شہر میں جنوبی ممبئی کی جانب جے جے اور مجلگاؤں کی جانب جانے والی سڑکوں کو دیگر جانب منتقل کیا گیا تھا اور جلوس کے لئے راستہ پوری طرح سے بند کر دیا گیا تھا تاکہ جلوس اور ٹریفک نظام میں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اور ٹریفک نظام بھی بحال رہے۔ یوم عاشورہ پر جلوس اعزاداری اور تعزیہ داری روایتی شاہراہوں اور گزرگاہوں سے گزرتا ہوا پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے جلوس عزا اور تعزیہ داری کے پرامن اختتام پر مسلمانوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس اور جانثاراں حسین ؓ کے تعاون کی وجہ سے جلوس پرامن طور سے اختتام کو پہنچا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined