مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ (ایم ایس ایس سی) منصوبہ میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اب چند دن بچ گئے ہیں۔ حکومت نے ایم ایس ایس سی منصوبہ میں سرمایہ کاری کا وقت ابھی تک آگے نہیں بڑھایا ہے۔ پوسٹ آفس کے تحت چلنے والی خواتین کے لیے اس اِسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2025 ہے۔ جن خواتین نے ابھی تک اس منصوبے میں سرمایہ کاری نہیں کی ہے، ان کے پاس مارچ 2025 تک کا وقت ہے۔ پھر یہ منصوبہ بند بھی ہو سکتا ہے یا پھر حکومت کی طرف سے اسے بڑھانے کا فیصلہ بھی آ سکتا ہے۔
Published: undefined
حکومت ہند کے ذریعہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ (ایم ایس ایس سی) اِسکیم 31 مارچ 2023 کو شروع کی گئی تھی اور اسے دو سال کی مدت کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد خواتین کو اقتصادی طور سے بااختیار بنانا اور انہیں مالی طور پر آزادی دینا تھا۔ اس منصوبہ کے تحت دو سال کا میچوریٹی پیریڈ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ملک کی کوئی بھی خاتون اس منصوبہ میں دو سال کے لیے سرمایہ کاری کر سکتی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت 7.5 فیصد سالانہ سود دیا جاتا ہے جو بینکوں کی دو سال کی ایف ڈی سے زیادہ ہے۔ اس منصوبہ کے تحت اکاؤنٹ پوسٹ آفس یا رجسٹر بینکوں میں آسانی سے کھولا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
ایم ایس ایس سی کے تحت کوئی بھی خاتون جو ہندوستان کی باشندہ ہے، کم سے کم 1000 روپے اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر سکتی ہے۔ 2 سال کی مدت کے بعد پورا اصل اور سود واپس ملتا ہے۔ ایک سال بعد اکاؤنٹ ہولڈر 40 فیصد تک کی رقم نکال سکتا ہے۔
Published: undefined
سنگین مرض یا اکاؤنٹ ہولڈر کی موت جیسی حالت میں اکاؤنٹ وقت سے پہلے بند کیا جا سکتا ہے۔ اگر 6 مہینے کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر اکاؤنٹ بند کرواتا ہے تو شرح سود میں کٹوتی ہو سکتی ہے۔ حکومت نے ایم ایس ایس سی منصوبہ کو آگے بڑھانے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ایسے میں 31 مارچ تک سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔ یہ خواتین کے لیے محفوظ اور اعلیٰ شرح سود والا بہترین متبادل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined