قومی خبریں

مدھیہ پردیش: کانگریس آج ’یومِ غدار‘ منا رہی، شیوراج حکومت کے غیر اخلاقی سیاسی کردار پر شدید حملہ

کانگریس کا الزام ہے کہ مدھیہ پردیش کو ’معاشی ایمرجنسی‘ کا سامنا ہے، ریاست 3.80 لاکھ کروڑ روپے کے قرض میں دبا ہوا ہے، یعنی ریاست میں پیدا ہونے والا ہر بچہ 50 ہزار روپے قرض کا بوجھ لے کر جنم لے رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر@INCMP</p></div>

تصویر ٹوئٹر@INCMP

 
ali

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی کمل ناتھ کی قیادت والی حکومت 20 مارچ 2020 کو گر گئی تھی۔ سیاسی اٹھا پٹخ کے بعد ریاست میں شیوراج حکومت کا قیام عمل میں آیا تھا۔ کانگریس اس واقعہ کو سیاست کا سیاہ دن تصور کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس 20 مارچ یعنی آج ’یومِ غدار‘ کی شکل میں منا رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، آئندہ 23 مارچ کو ’جمہوریت بچاؤ ہفتہ‘ منانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ کے. کے. مشرا کا کہنا ہے کہ ’’20 مارچ 2020 کو مدھیہ پردیش کی سیاسی تاریخ میں دوسری بار سیاہ باب جوڑا گیا۔ 1967 میں پنڈت دوارکا پرساد مشر کے بعد 2020 میں بکاؤ غداروں کا تعاون لے کر بی جے پی نے کمل ناتھ کی جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کو معزول کر جمہوریت کا قتل کر تاریخ رقم کر دی۔ آج بھی وہی دن ہے۔ لہٰذا کانگریس اس داغدار دن کو یومِ غدار کی شکل میں منا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس میڈیا سیل سربراہ نے شیوراج حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جمہوریت کے ساتھ غلط کاری کرنے والے قصورواروں کو سیاسی پھانسی دینے کا وقت اب سال 2023 میں آ گیا ہے۔ سبھی کو معلوم ہے کہ ریاست کی شیوراج حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ نوجوانوں و بے روزگاروں کو سر پر لاٹھی مارتی، لاڈلی بہنوں کی ساڑی کھینچتی، دلتوں کو زنجیروں میں باندھتی، قبائلیوں کو زمینوں میں گاڑتی، پچھڑوں کے ریزرویشن کی درخواستوں کو پھاڑتی، مختلف قسم کے مافیاؤں کی کرتی ہوئی آرتی... شیوراج حکومت کے بدعنوان منصوبوں اور غیر اخلاقی سیاسی کردار کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کا الزام ہے کہ مدھیہ پردیش میں ’معاشی ایمرجنسی‘ کا نفاذ ہو چکا ہے، ریاست 3.80 لاکھ کروڑ کے قرض کے بوجھ تلے دب چکی ہے، یعنی ریاست میں پیدا ہونے والا ہر بچہ 50 ہزار روپے قرض کا بوجھ لے کر جنم لے رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے محض 55 دنوں میں 20 ہزار کروڑ کا قرض لے لیا۔ باوجود اس کے ہمارے وزیر اعلیٰ ایسے اعلانات کر رہے ہیں جیسے کوبیر کا خزانہ ان کی ہی جیب میں ہے۔

Published: undefined

اس درمیان کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کی معاشی بدحالی اور قرض کی لانگھتی ہوئی سرحد پر ریاستی حکومت وہائٹ پیپر جاری کرے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ریاست کے ان ناقابل برداشت حالات کو لے کر پارٹی آئندہ 23 سے 29 مارچ تک ’جمہوریت بچاؤ ہفتہ‘ منائے گی۔ روزانہ پارٹی کے سینئر لیڈران ضلعوں و شہروں میں پریس کانفرنس کر شیوراج حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں، جھوٹے اعلانات، کبھی نہ پورے ہونے والے سنگ بنیاد کے فریب سے لوگوں کو مطلع کرائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined