اقرا حسن / تصویر آئی اے این ایس
سہارنپور: کیرانہ سے سماجوادی پارٹی(ایس پی) کی رکن پارلیمان اقراء حسن نے سہارنپور کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنتوش بہادر کے ذریعہ کئے گئے توہین آمیز سلوک کی تحریری شکایت کمشنر اٹل کمار رائے سے کی ہے۔ کمشنر نے تحریر میں لکھی شکایت کو جانچ کے لئے ڈی ایم منیش بنسل کے پاس بھیجا ہے۔ اقراء حسن کا رویہ، شبیہ بھی سیکولر ہے۔ انہوں نے کانوڑیو کی کیمپ میں جاکر شیو بھکتوں کو اپنے ہاتھوں سے پرساد تقسیم کیا لیکن سہارنپور میں حال ہی میں نئے آئے اے ڈی ایم منجمنٹ سنتوش بہادر کی شکایت انہوں نے کمشنر سے کی۔ خط میں اقراء حسن نے کہا کہ وہ یکم جولائی کو سہارنپور کی چھٹمل پور کی نگر پنچایت کی صدر شما پروین کے ساتھ اے ڈی ایم سنتوش بہادر کے دفتر میں گئی تھیں۔
Published: undefined
اے ڈی ایم دفتر میں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کئی بار اے ڈی ایم کو ان کے آفیشیل نمبر پر کال کی لیکن ان تک نہیں پہنچ سکی۔ وہ کلکٹریٹ کے احاطے میں واقع اے ڈی ایم فائنانس سلیل کمار پٹیل کے دفتر گئی اور انہیں بتایا کہ وہ اے ڈی ایم انتظامیہ سے ملنا اور بات کرنا چاہتی ہے۔ اے ڈی ایم فائنانس نے اے ڈی ایم انتظامیہ کو فون کر کے اس کی اطلاع دی۔ تھوڑی دیر بعد اے ڈی ایم انتظامیہ دفتر آئے اور دونوں عوامی نمائندے ان کے دفتر گئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایم پی نے اے ڈی ایم انتظامیہ سے کہا کہ چھتمل پور کے ایگزیکٹیو آفیسر چیئرپرسن شمع پروین کی ہدایات اور باتوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے اور من مانی سے کام چلا رہے ہیں۔
Published: undefined
اقراء حسن کے مطابق اے ڈی ایم انتظامیہ کا رویہ اور برتاؤ دونوں ہی توہین آمیز تھے اور وہ ان کی کہی ہوئی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔ یہاں تک کہ اے ڈی ایم نے چیئرپرسن شمع پروین کے ساتھ گرما گرم بات چیت کی۔ جب اقراء حسن نے ناراضگی کا اظہار کیا تو اے ڈی ایم نے دونوں کو اپنا دفتر چھوڑنے کو کہا۔ اے ڈی ایم کا اس طرح کا رویہ ارکان پارلیمنٹ کو دیئے گئے پروٹوکول کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اقراء حسن نے بھی یہ معاملہ میڈیا کے علم میں لایا جس کی وجہ سے یہ باتیں سامنے آئیں۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ منیش بنسل نے کمشنر اتل کمار رائے کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی نمائندوں کے ساتھ تحمل اور وقار سے پیش آئیں اور ان کے فون کالز بھی سنیں اور مناسب کارروائی کریں۔ ضلع مجسٹریٹ نے بھی اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ کمشنر اتل کمار رائے نے تمام افسران کو ان سے ملنے آنے والوں کے ساتھ مناسب برتاؤ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ان کی شکایات سنیں اور مناسب وقت میں ان کا حل تلاش کریں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بھی یہی ارادہ ہے کہ لکھنؤ سے افسران کو بار بار ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ سرکاری فون پر آنے والی کالیں وصول کریں اور دفتروں میں بیٹھ کر عوامی سماعت کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined