قومی خبریں

تہاڑ جیل میں خواجہ سراؤں نے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کے ساتھ مار پیٹ کی

بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی تہاڑ جیل نمبر 3 میں خواجہ سراؤں کے ساتھ لڑائی ہوگئی۔ خواجہ سرا قیدیوں نے انجینئر رشید کی پٹائی کی۔ ان کی پارٹی اے آئی پی نے اسے ایک سازش قرار دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جموں و کشمیر کے بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ انجینئر رشید اس وقت تہاڑ جیل نمبر 3 میں بند ہیں۔ تقریباً سات آٹھ روز  پہلے ان کی جیل نمبر 3 میں بند خواجہ سراؤں کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ اس کے بعد خواجہ سراؤں نے رشید کی پٹائی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس لڑائی میں رشید کو معمولی چوٹیں آئیں۔ واضح رہےتہاڑ جیل کے اندر جیل نمبر 3 میں خواجہ سرا قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ فی الحال اس بیرک میں صرف تین خواجہ سرا قید ہیں۔

Published: undefined

جیل ذرائع نے واضح کیا ہے کہ انجینئر رشید کو قتل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا، ایسی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے  کہ عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) نے اس واقعے کو قتل کی سازش قرار دیتے ہوئے جیل انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

Published: undefined

اے آئی پی کے مطابق ایک حالیہ قانونی میٹنگ میں انجینئر رشید نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ جاوید حبیب کو بتایا کہ کشمیری قیدیوں پر تشدد کرنے کے لیے تہاڑ جیل کے اہلکار جان بوجھ کر خواجہ سراؤں کو ان کی بیرکوں میں رکھ رہے ہیں اور جنہیں کشمیری قیدیوں پر حملے اور اشتعال دلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ایڈوکیٹ حبیب نے بتایا کہ انجینئر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ تہاڑ جیل کے اہلکار کشمیری قیدیوں کو ہراساں کرنے کے لیے نت نئے حربے استعمال کرتے ہیں۔ ان کے مطابق مرد خواجہ سرا قیدیوں کو جان بوجھ کر ان بیرکوں میں رکھا جاتا ہے، تاکہ ماحول خراب ہو اور لڑائی جھگڑے ہوسکیں۔ حبیب نے بتایا کہ ایک بار خواجہ سرا قیدیوں نے رشید کو دھکا دے کران پر  گیٹ گرانے کی کوشش کی تھی جس سے وہ بال بال بچ گئے۔ انہوں نے اسے دانستہ قاتلانہ سازش قرار دیا۔

Published: undefined

انجینئر رشید کے مطابق تہاڑ جیل میں مرد خواجہ سرا قیدیوں نے پہلے بیرواہ کے ایوب پٹھان، کمار واڑی کے بلال میر اور سری نگر کے امیر گوجری پر حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کشمیری قیدی صابر ہیں لیکن جیسے ہی وہ نماز پڑھنا شروع کرتے ہیں انہیں جان بوجھ کر اکسایا جاتا ہے اور ہراساں کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

اے آئی پی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہاڑ جیل کی صورتحال بہت سنگین ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے، جیل حکام کو جوابدہ ٹھہرایا جائے اور انجینئر رشید سمیت تمام کشمیری قیدیوں کے تحفظ اور عزت کی فوری ضمانت دی جائے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined