ویڈیو گریب
مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع کے جاورا شہر میں منگل کی رات ایک فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے کھلبلی مچ گئی۔ اس میں کئی لوگ متاثر بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد افسروں نے فیکٹری میں کام کر رہے ملازمین کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا۔ یہ واقعہ رات 10.30 بجے کا بتایا جاتا ہے جب فیکٹری سے امونیا گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ گیس کے اخراج سے آس پاس کے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ اس درمیان پولیس، فائر بریگیڈ اور انتظامیہ کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچے اور گیس کے اخراج پر قابو پایا ۔
Published: undefined
فیکٹری کے آس پاس کے علاقے میں کئی لوگوں کو گیس کے اخراج کے بعد آنکھوں میں جلن، قے اور گھبراہٹ کی شکایت ہونے لگی، جنہیں میڈیکل ٹریٹمنٹ دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بچے-بزرگ ملا کر تقریباً 150 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دیر رات تک ایس پی امت کمار سمیت دیگر افسران موقع پر ہی موجود رہے۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق آنٹیا چوراہے پر پوروال کی فیکٹری ہے، جہاں کے ایک ٹینک میں امونیا گیس کا اخراج ہوا۔ فیکٹری کے پاس ہی پولیس لائن بھی ہے۔ یہاں جاورا سی ایس پی دُرگیش آرمو رات میں چہل قدمی کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کی آنکھوں میں آنسو آنے لگے اور جلن ہونے لگی۔ سی ایس پی کے والدین اور بھائی کو بھی اس کا اثر ہوا۔ تب گیس کے اخراج کے بارے میں پتہ چلا۔ اس کے بعد فوراً پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو اطلاع دی گئی اور آس پاس کے گھر خالی کروائے گئے۔
Published: undefined
گیس کے اخراج کی اطلاع ملتے ہی ایس پی امت کمار فوراً موقع پر پہنچے۔ جاورا ایس ڈی ایم ترلوچن گوڑ، جاورا سی ایس پی درگیش آرمو، ایس ڈی او پی سندیپ مالویہ، تھانہ انچارج جتندر جادو نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنا شروع کیا اور اخراج کو بند کروایا۔ وہاں پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں لائی گئیں، فیکٹری میں موجود ٹینک پر پانی کے چھڑکاؤ کے ساتھ ہی آس پاس کے علاقوں میں بھی اس کا استعمال کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined