
علامتی تصویر
راجستھان کے کوٹا ڈویزن کے بعد اب بیکانیر کے سب سے بڑے پی بی ایم اسپتال سے مریض کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک بے حد حیران کن اور خوفزدہ کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسپتال کے زچہ وارڈ (خواتین اسپتال) میں سیزیرین ڈیلیوری (سی-سیکشن) کے بعد 6 زچہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور ان کی کڈنی نے کام کرنا بند دیا۔ ایکیوٹ کڈنی انجری کی شکایت کے بعد اسپتال انتظامیہ میں افراتفری مچ گئ جس کے بعد آناً فاناً سبھی 6 متاثرہ خواتین کو سنگین حالت میں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی نگہداشت میں ان کا ڈائلیسس کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اسپتال ذرائع کے مطابق اس سنگین طبی پیچیدگی کا شکار ہونے والی تمام خواتین کی عمر 20 سے 27 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے پھلودی کی رہنے والی 20 سالہ حاملہ پریتی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اسے کڈنی میں شدید انفیکشن کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ایک ساتھ 6 خواتین کی کڈنی متاثر ہونے کی اس واردات نے زچگی کے لیے آئے خاندانوں کو گہری تشویش اور خوف میں مبتلا کردیا ہے۔
Published: undefined
اس سنگین معاملے کے بارے میں ایس پی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر ورما نے سرکاری بیان جاری کرکے بتایا کہ حاملہ خواتین میں اکیو کڈنی انجری (گردے کی شدید چوٹ) کی کئی تکنیکی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے آپریشم تھیٹر یا وارڈ میں کسی طرح کے مہلک بیکٹیریل انفیکشن کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسپتال انتظامیہ اب وارڈٰ میں جدید ترین انفیکشن ڈٹیکٹر مشین لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو محض 90 سیکنڈ کے اندر کسی بھی قسم کے انفیکشن کی شناخت کر نے کے قابل ہوگی۔ کوٹا کے بعد بیکانیر کے بڑے سرکاری اسپتال میں سامنے آئے اس معاملے نے ریاست کی میڈیکل خدمات، آپریشن تھیٹروں کے سینیٹائزیشن اور زچگی سیکورٹی کے معیار پر سنگین سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ فی الحال اس پورے معاملے کی وجوہات کا پتہ لگانے کےلئے انتظامی اور طبی ٹیموں کے ذریعہ اعلیٰ سطحی جانچ کی جارہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined