قومی خبریں

دہلی: بہو نے اپنی ساس کا سر كچل كر کیا قتل، پولس نے کیا گرفتار

دہلی پولس کے مطابق واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم بہو نے اسے لوٹ مار کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزمہ نے بتایا کہ دو بدمعاش اس کی ساس کا قتل کرکے فرار ہو گئے، آخر تفتیش میں بہو نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے بیگم پور علاقے میں ایک بہو نے اپنی ساس کو قتل کر دیا ہے، پولس کے مطابق بہو روز روز کے جھگڑے اور شکایات سے پریشان تھی اسی وجہ سے اس نے اپنی ساس کو مار ڈالا۔ پولس نے ملزم بہو کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار خاتون کا شوہر باؤنسر ہے۔

Published: undefined

پولس کے مطابق قتل کی اس واردات کو گھر کے اندر ہی انجام دیا گیا، قتل کا یہ واقعہ دہلی کے روہنی ضلع میں 8 اگست کی شام پانچ سے چھ بجے کے درمیان انجام دیا گیا۔ پولس ڈپٹی کمشنر ایس ڈی مشرا کے مطابق ’’بزرگ عورت کا نام چمیلی دیوی ہے، جبکہ ملزم بہو کا نام تمنا ہے۔ تمنا کا باؤنسر شوہر واردات کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا‘‘۔

Published: undefined

پولس کے مطابق واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم خاتون نے اس قتل کو لوٹ مار کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ موقع پر پہنچی پولس کو اس نے بتایا کہ دو بدمعاش گھر میں گھس آئے اور اس کی ساس کا قتل کرکے فرار ہو گئے۔

Published: undefined

پولس کو ملزمہ کی کہانی پر شک ہوا، اس نے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو دیکھا تو ان کیمروں کی فوٹیج میں واقعہ والے وقت گھر میں کسی بھی دوسرے شخص کے آنے جانے کی تصدیق نہیں ہو پائی۔ اس سے پولس کو مقتول خاتون کی بہو پر شک ہوا، جب پولس نے اس سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

Published: undefined

ملزم خاتون نے پولس کو بتایا کہ ساس آئے دن اس سے جھگڑا کرتی تھی، اس کے بعد ساس اپنے بیٹے منیش سے اس کی شکایت کر دیتی تھی، جس سے اس کا شوہر منیش بیوی کو کھری کھوٹی سناتا تھا۔ واردات والے دن بھی ساس بہو کا خوب جھگڑا ہوا تھا۔ لڑائی کے دوران جب ساس نے بہو تمنا کی شکایت کرنے کی دھمکی دی تو اس نے گھبرا کر اپنی ساس کا سر كچل كر قتل کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined