نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے 3 ونڈے کے لیے بھی عاقب نبی ٹیم میں شامل، پرسدھ کرشنا کی جگہ ملا موقع

عاقب نبی نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف پہلے ریڈ بال میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس میچ کی دونوں اننگز میں انہوں نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>عاقب نبی، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i

عاقب نبی نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 2 ونڈے میچوں کے لیے پہلے ہی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے، اب انہیں 5 میچوں کی سیریز کے ابتدائی 3 میچوں کے لیے بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے عاقب نبی کی ابتدائی 3 ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم میں شمولیت کی اطلاع دی ہے۔ انہیں پرسدھ کرشنا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو انجری کے باعث ونڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

عاقب نبی نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف پہلے ریڈ بال میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس میچ کی دونوں اننگز میں انہوں نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے حالات ان کے لیے کتنے سازگار ثابت ہو رہے ہیں۔ عاقب نبی کو ابتدائی 3 ونڈے میچوں کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ پوری سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔


عاقب نبی نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے میچ کھیل کر اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ پہلے ہی میچ میں انہوں نے 84 رن دیے تھے، اس کے باوجود ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز نے ان پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف عاقب نبی کا بین الاقوامی ڈیبیو اگرچہ زیادہ اچھا نہیں رہا، لیکن اس کے بعد انہوں نے رنجی ٹرافی میں جموں و کشمیر کی جانب سے زبردست واپسی کی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کیں اور 32  رنز بھی بنائے۔ اس کے بعد انڈیا اے کی جانب سے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ اے کے خلاف بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے اَن آفیشیل ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں انہوں نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں اور بلے سے بھی 43 رنز کا تعاون دیا۔

واضح رہے کہ عاقب نبی کا لسٹ اے کرکٹ میں ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ اب تک وہ اپنے ونڈے کیریئر میں 37 میچ کھیل کر 56 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر وہ بلے بازی بھی کر سکتے ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں ان کے نام ایک سنچری بھی درج ہے۔

پہلے 3 ونڈے میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم: شبھمن گل (کپتان) روہت شرما، وراٹ کوہلی، شریئس ایئر (نائب کپتان) کے ایل راہل، اکشر پٹیل، نمن دھیر، انشول کمبوج، گرنور برار، رتوراج گائیکواڈ، عرشدیپ سنگھ، ایشان کشن، محمد سراج، کلدیپ یادو، نتیش کمار ریڈی اور عاقب نبی۔

آخری 2 ونڈے میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم: شریئس ایئر (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، تلک ورما، ایشان کشن، اکشر پٹیل، نمن دھیر، عاقب نبی، گرنور برار، رتوراج گائیکواڑ، عرشدیپ سنگھ، کمار کشاگرا، محمد سراج، یش ٹھاکر اور کلدیپ یادو۔