قومی خبریں

ملک بھر میں ویکسین لگوانے کے بعد بھی ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر!

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ٹیکے کی پہلی خوراک کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار 511 اور دوسری خوراک کے بعد 87 ہزار 49 لوگ ’بریک تھرو انفیکشن‘ کا شکار ہوئے

کورونا ویکسین / آئی اے این ایس
کورونا ویکسین / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک بھر میں ٹیکہ لگوانے کے بعد بھی ڈھائی لاکھ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی محکمہ صحت کے حوالہ سے شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک بھر میں کل 2 لاکھ 58 ہزار 560 لوگوں میں بریک تھرو انفیکشن (ٹیکہ لینے کے بعد انفیکشن) ہوا ہے۔ اس میں ٹیکہ کی پہلی پہلی ڈوز کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار 511 اور دوسری ڈوز کے بعد 87 ہزار 49 لوگوں میں بریک تھرو انفیکشن پایا گیا۔

Published: undefined

ملک کی ٹیکہ کاری مہم میں شامل تینوں ٹیکوں کووی شیلڈ، کوویکسین اور اسپوتنک میں بریک تھرو انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان تینوں کی پہلی اور دوسری ڈوز کے بعد بھی بریک تھرو انفیکشن نظر آیا۔ ٹیکوں کی مجموعی تعداد کے 0.048 فیصد معاملوں میں لوگ بریک تھرو انفیشکن کا شکار ہوئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے معاملوں میں پھر سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40120 معاملے درج کئے گئے، جبکہ 585 افراد کی جان چلی گئی۔ اس کے بعد ہندوستان میں فعال کیسز کی تعداد 385227 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42295 مریض شفایاب ہو گئے۔

Published: undefined

ادھر، مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے سبب ایک موت واقع ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں ڈیلٹا ویرینٹ کے سبب یہ تیسر موت ہے۔ وائرس کے اس ویرینٹ سے پہلی موت رتناگری اور دوسری ممبئی سے رپورٹ ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined