قومی خبریں

راجستھان میں اب تک تین لاکھ سے زیادہ انتخابی اہلکاروں نے اپنا ووٹ ڈالا

راجستھان میں اسمبلی کے عام انتخابات- 2023 کی ڈیوٹی پر تعینات تین لاکھ سے زیادہ انتخابی اہلکاروں نے اب تک پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ کی علامتی تصویر</p></div>

ووٹنگ کی علامتی تصویر

 

جے پور: راجستھان میں اسمبلی کے عام انتخابات- 2023 کی ڈیوٹی پر تعینات تین لاکھ سے زیادہ انتخابی اہلکاروں نے اب تک پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے بتایا کہ اب تک تمام اضلاع میں قائم کیے گئے سہولیاتی مراکز پر اہلکاروں، پولیس افسران وغیرہ کے ذریعہ تین لاکھ ایک ہزار 875 ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ اس سلسلے میں منگل کے روز 30 ہزار 239 پولنگ اہلکاروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

گپتا نے کہا کہ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں اور دیگر اضلاع میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات افسران اور ملازمین کے لیے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 24 نومبر تک ووٹنگ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ ان مراکز کے علاوہ ہر ریٹرننگ افسر 22 سے 24 نومبر تک اپنے دفتر میں سنٹر کے قیام کو یقینی بنائے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔