قومی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65.34 لاکھ سے زائد کووڈ ٹیکے لگائے گئے

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 88.34 کروڑ سے زائد لوگوں کو کووڈ کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی ABHISHEK SAHA

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65.34 لاکھ سے زائد کووڈ ٹیکے لگا دیئے گئے جبکہ اسی عرصے میں کووڈ انفیکشن کی وجہ سے مزید 311 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 88.34 کروڑ سے زائد لوگوں کو کووڈ کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اسی دوران کووڈ کے 23 ہزار 529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 97.85 فیصد ہے۔

Published: undefined

ملک میں ابھی 277020 کووڈ کے مریض زیر علاج ہیں جو کہ کل کیسز کا 0.82 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 6534306 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک مجموعی طور پر 883470578 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined