قومی خبریں

موہن بھاگوت کو بدعنوان آر ایس ایس پرچارک کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے: کانگریس

پون کھیڑا نے بتایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے مابین بھتہ خوری کا کھیل مسلسل جاری ہے اور اسی وجہ سے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی طرح بنا ہوا ہے۔

پون کھیڑا / یو این آئی
پون کھیڑا / یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ آر ایس ایس کے علاقائی پرچارک نمبارام، راجستھان کے معطل میئر سومیا گجر کے شوہر اور بی جے پی لیڈر راجارام، جو گزشتہ ماہ سامنے آیا ویڈیو صحیح پایا گیا اور اب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو اس سلسلے میں ملک کو جواب دینا چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ نمبارام کے گزشتہ ماہ سامنے آنے والی آڈیو ویڈیو میں کمپنی کے نمائندے کو دھمکی دینے اور 10 فیصد کمیشن لینے کا مطالبہ کرنے والی آڈیو ویڈیو لیبارٹری میں صحیح پائی گئی ہے، لہذا سنگھ کے سربراہ کو بتانا چاہیے کہ وہ اپنے صوبائی پرچارک کے خلاف کس طرح کی کارروائی کر رہا ہے؟

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد راجستھان کے اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے آر ایس ایس کے صوبائی سربراہ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ بعد میں بیورو نے وہ ویڈیو تصدیق کے لئے لیبارٹری میں بھیجا تھا، جوکہ آڈیو ویڈیو مستند پائی گئی ہے، جس کی بنیاد پر نمبارام اور بی جے پی رہنما راجارام اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے بتایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے مابین بھتہ خوری کا کھیل مسلسل جاری ہے اور اسی وجہ سے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی طرح ہے۔ دنیا میں کسی بھی پارٹی کے پاس اتنا بڑا ہیڈ کوارٹر نہیں ہے۔ اسی طرح بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ تنظیمیں مختلف اضلاع میں بڑے دفاتر تعمیر کرا رہے ہیں اور یہ تعمیراتی کام بدعنوانی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined