
ودورا میں وزیر اعظم مودی کا روڈ شو/ویڈیو گریب
وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس کی شروعات انہوں نے ودودرا میں ایک روڈ شو کے ذریعہ کی۔ اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے پھولوں سے ان کا استقبال کیا۔ ہندوستانی فوج کی افسر کرنل صوفیہ قریشی کے کنبہ کے اراکین نے بھی وزیر اعظم مودی کے روڈ شو کے دوران پھولوں کی بارش کی۔ گجرات کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Published: undefined
روڈ شو کے دوران کرنل صوفیہ قریشی کی جڑواں بہن شائنہ سنسارا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے مل کر ہمیں اچھا لگا۔ مودی نے خاتون اختیارکاری کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ صوفیہ میری جڑواں بہن ہے۔ جب آپ کی بہن ملک کے لیے کچھ کرتی ہے تو یہ نہ صرف میرے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی ترغیب ہوتی ہے۔ وہ اب صرف میری بہن نہیں بلکہ پورے ملک کی بہن ہے۔
Published: undefined
کرنل صوفیہ کی بہن کے علاوہ ان کے بھائی سنجے قریشی نے بھی کہا کہ جب وزیر اعظم مودی یہاں آئے تو یہ ایک شاندار لمحہ تھا۔ ہم انہیں پہلی بار دیکھ پائے۔ اشاروں سے انہوں نے ہمارا استقبال قبول کیا۔ میں ملک کی دفاعی افواج اور حکومت ہند کو شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بہن کو یہ موقع دیا۔ ایک خاتون ان خواتین کا بدلہ لے رہی ہیں جنہوں نے اتنا کچھ برداشت کیا۔
Published: undefined
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے داہود میں ہندوستانی ریلوے کے لوکوموٹیو مینو فیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے الیکٹرک انجنوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ لوکوموٹیو مینو فیکچرنگ پلانٹ گھریلو مقاصد اور برآمدات کے لیے 9000 ایچ پی کے الیکٹرک انجنوں کی پیداوار کرے گا۔ یہ انجن ہندوستانی ریلوے کی مال ڈھلائی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔
Published: undefined
دورہ کے مطابق وزیر اعظم مودی آج بھج جائیں گے اور شام تقریباً 4 بجے بھج میں 53400 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اس دوران وہ ایک عوامی تقریب کو خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم گاندھی نگر جائیں گے اور 27 مئی کو صبح قریب 11 بجے گجرات شہری ترقیات کی 20ویں سالہ تقریب میں حصہ لیں گے اور شہری ترقی سال 2025 کا آغاز کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز