قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے ملک کے مفاد میں زرعی قانون واپس لئے: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مفاد میں زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے

سنگھو بارڈر / قومی آواز / وپن
سنگھو بارڈر / قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مفاد میں زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی جے پی کسان مورچہ کے صدر راجکمار چاہر نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے یقینی طور پر کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ قومی راجدھانی کی سرحدوں پر کسان تقریباً ایک سال سے احتجاج کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت نے تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم نے آج ملک سے اپنے خطاب میں یہ بڑا اعلان کیا۔ مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تینوں زرعی قوانین اچھی نیت سے لائی ہے، لیکن ہم یہ بات کسانوں کو سمجھا نہیں کر سکے۔

Published: undefined

تین نئے زرعی قوانین کو منظوری گزشتہ سال ستمبر میں پارلیمنٹ نے دی تھی۔ اس کے بعد صدر رام ناتھ کووند نے تینوں قوانین کی تجویز پر دستخط کئے۔ تب سے کسانوں کی تنظیموں نے زرعی قوانین کے خلاف تحریک شروع کی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined