پریس کانفرنس کرتے ہوئے پون کھیڑا، ویڈیو گریب
فرانس میں جی-7 اعلیٰ سطحی سمیلن کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملاقات پر آج کانگریس نے کچھ اہم سوالات اٹھائے ہیں۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس کے دوران پی ایم مودی کے رویہ پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے نریندر مودی کی نظریں جھکی ہوئی تھیں۔ وہ صوفے پر دُبک کر بیٹھے ہوئے تھے اور ٹرمپ کو ’ایکسیلنسی‘ کہہ رہے تھے۔ یہ بہت شرمناک رہا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے کمپنی کا ایجنٹ مالک سے بات کر رہا ہو اور ہم نے ایسا وزیر اعظم پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’امریکہ نے ہمارے 3 ملاحوں کا قتل کر دیا اور ٹرمپ نے افسوس تک ظاہر نہیں کیا، کیونکہ نریندر مودی تو دُبک کر بیٹھے تھے اور اپنی تعریف سے ہی خوش تھے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined