قومی خبریں

مودی جی-7 اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا جائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کینیڈا کے کناناسکس میں منعقد ہونے والے جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک جے کارنی نے فون کیا اور انہیں جی-7 میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی۔ نریندر مودی نے کہاکہ "مجھے وزیر اعظم مارک جے کارنی کا فون موصول ہونے پر خوشی ہے۔ میں نے انہیں حالیہ انتخابات میں ان کی جیت پر مبارکباد دی اور اس ماہ کناناسکس میں ہونے والی جی-7 میٹنگ میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔"

Published: undefined

وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ ہندوستان اور کینیڈا کی جمہوریتیں عوام سے عوام کے رابطے سے زندہ ہیں۔ دونوں ممالک باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ "میں سربراہی اجلاس کے دوران آپ سے ملاقات کا منتظر ہوں۔"

Published: undefined

نریندر مودی جی -7 سربراہی اجلاس میں ملک کی حکومت کے خصوصی طور پر مدعو سربراہ کے طور پر شرکت کریں گے۔ یہ چوٹی کانفرنس 15 جون سے 17 جون تک منعقد ہوگی۔کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات میں گزشتہ کچھ عرصے سے تناؤ چل رہا ہے، جس کی وجہ سے اس سال کینیڈا کی میزبانی میں ہونے والے جی-7 سربراہی اجلاس میں ہندوستان کی شرکت کو لے کر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined