قومی خبریں

دہشت گردی کے گیٹ وے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو مودی نے بند کردیا: امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے دہشت گردی کا گیٹ وے تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں ختم کرکے اس گیٹ وے کو بند کر دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے دہشت گردی کا گیٹ وے تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں ختم کرکے اس گیٹ وے کو بند کر دیا ہے۔ امت شاہ نے مرد آہن کے نام سے مشہور ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کے موقع پر جمعرات کو یہاں میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے ’یونیٹی ریس‘ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور وہاں موجود لوگوں کو ملک کے اتحاد و سالمیت کا حلف دلایا۔

Published: undefined

اس سے قبل پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اپنے خطاب میں امت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے ملک میں دہشت گردی کا گیٹ وے تھا اور مودی نے انہیں ختم کر کے دہشت گردی کے دروازے کو بند کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مودی نے جموں و کشمیر کو ہندوستان میں باقاعدہ طور سے شامل کرکے بڑے مسئلہ کوحل کیا ہے۔

Published: undefined

شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک 550 ٹکڑوں میں بٹا ہوا تھا اور پٹیل نے ان تمام ریاستوں کو ہندوستان میں ضم کرکے ایک ’اکھنڈ بھارت‘ کا خواب دیکھا تھا۔ اس وقت جموں کشمیر کا ہندوستان میں انضمام تو ہو گیا تھا لیکن آرٹیکل 370 اور 35 اے ملک کے لئے بڑا مسئلہ بن گئے تھے۔ گزشتہ 70 برسوں میں کسی نے ان مسائل کے حل کی سمت میں قدم نہیں اٹھایا لیکن مودی نے سردار پٹیل کے اس ادھورے خواب کو پورا کر دکھایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined