قومی خبریں

گوڈسے کو محب وطن بتانے والی پرگیہ پر کارروائی کریں مودی: کانگریس

سرجے والا نے کہا کہ پرگیہ ٹھاکر کے بابائے قوم کے قاتل کی شان میں قصیدے پڑھنے سے بی جے پی کا تشدد آمیز چہرہ سامنے آیا ہے کہ بی جے پی کے لوگ گوڈسے کی اولاد ہیں۔

رندیپ سرجے والا
رندیپ سرجے والا 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے امیدوار پرگیا ٹھاکر نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو سچا محب وطن بتاکر پوری قوم کی توہین کی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کو اس کیلئے انہیں سزا دیکر پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

Published: undefined

کانگریس کے محکمہ مو اصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ گاندھی جی کے نظریات پر بی جے پی کا حملہ جاری ہے۔ سادھوی پرگیا ٹھاکر کے بابائے قوم کے قاتل کی شان میں قصیدے پڑھنے سے بی جے پی کا تشدد آمیز چہرہ سامنے آیا ہے کہ بی جے پی کے لوگ گوڈسے کی اولاد ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی بار بار اپنے لیڈروں سے بابائے قوم کی سوچ، راستے اور نظریات پر گھناونے حملے کررہی ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو گاندھی کے اصولوں کو نظرانداز کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدا اور عظیم ہستیوں کی توہین بی جے پی کے کلچر کا حصہ بن گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان سرجے والا نے کہاکہ حال ہی میں محترمہ ٹھاکر نے 26/11کے ممبئی حملے کے شہید ہیمنت کرکرے کو ’ملک کا غدار‘ بتاکر اور ان کے پورے کنبہ کو شاپ دینے کا جرم کیا تھا لیکن ان کی امیدواری واپس لینے اور ملک سے معافی مانگنے کی بجائے مودی نے ان کا دفاع کیا۔

Published: undefined

اسی طرح سے باپو کے 71ویں یوم قربانی پر گزشتہ 30جنوری کو سنگھ سے وابستہ ایک تنظیم نے گاندھی جی کا پتلا بناکر ایئر پسٹل سے اسے گولی ماری اور گوڈسے کی شان میں قیصدے پڑھے۔ اس سے پہلے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن ساکشی مہاراج نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں بابو کے قاتل کو محب وطن قرار دیا تھا۔ بی جے پی نے اپنے ان لیڈروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرکے ثابت کردیا ہے کہ بی جے پی کے لوگ گوڈسے کی اولاد ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف گوڈسے کی شان میں قصیدے پڑھتی ہے بلکہ محمد جناح کی تعریف بھی کرتی ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے مدھیہ پردیش کے رتلام سے پارٹی کے امیدوار گمان سنگھ ڈامور کی مثال دی اور کہا کہ ڈامور نے ملک کو تقسیم کرنے والے محمد علی جناح کو ملک کا پہلا وزیراعظم بنانے کی وکالت کی تھی۔ اس کو سزا دیئے جانے کے بجائے نریندر مودی رتلام جاکر اس کی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں اور عوامی جلسہ کرکے اسے جیتانے کی اپیل کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined