قومی خبریں

مودی نے بی جے پی کو ’دو لوگوں‘ کی پارٹی بنا دیا: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ہماری پارٹی آج بھی سبھی آنجہانی اور سینئر لیڈروں کا احترام کرتی ہے، ہم نے انہیں کبھی نہیں بھلایا لیکن آپ نے (مودی) تو اپنی پارٹی کو ’ٹو مین‘ پارٹی بنا دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں واضح کرنا چاہیے کہ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے علاوہ سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوهر جوشی جیسے لیڈروں کو انہوں نے بھلا دیا ہے یا گھر بیٹھا دیا ہے۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ہماری پارٹی آج بھی سبھی آنجہانی اور سینئر لیڈروں کا احترام کرتی ہے، ہم نے انہیں کبھی نہیں بھلایا لیکن آپ نے (مودی) تو اپنی پارٹی کو ’ٹو مین‘ پارٹی بنا دیا ہے۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے نریندر مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ آنجہانی راجیو گاندھی نے ملک کے لئے شہادت دی ہے، ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا اہم تعاون ہے۔ ہم ہمیشہ ان کے نام اور ان کی خدمات کی بنیاد پر ہی الیکشن لڑتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کی پارٹی میں ایک بھی ایسا لیڈر ہے جس نے ملک کے لئے شہادت دی ہو، جس کے نام پر آپ کی پارٹی الیکشن لڑ سکتی ہو۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے متعلق بیان دیا اور کانگریس کو چیلنج کیا ہے۔ کمل ناتھ کے ٹوئٹس اسی تناظر میں دیکھے جا رہے ہیں۔ پیر کے روز وزیر اعظم مودی نے جھارکھنڈ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف پر نشانہ لگایا تھا اور کہا تھا کہ وہ راہل گاندھی کو چیلنج کرتے ہیں کہ بقیہ الیکشن راجیو گاندھی کے نام پر لڑ کر دکھائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined