قومی خبریں

مودی اور کھڑگے نے ’وجے دیوس‘ پر ملک کو مبارکباد دی، 1971 میں فتح دلانے والے فوجیوں کو یاد کیا

وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو وجے دیوس (یوم فتح) پر قوم کو مبارکباد دی اور 1971 کی جنگ میں پاکستان پر ہندوستان کو فتح دلانے والے بہادر فوجیوں کو یاد کیا

<div class="paragraphs"><p>مودی، کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

مودی، کھڑگے / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو وجے دیوس (یوم فتح) پر قوم کو مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آج، وجے دیوس کے موقع پر ہم ان تمام بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے 1971 میں فیصلہ کن فتح کو یقینی بناتے ہوئے فرض کی انجام دہی کے ساتھ ہندوستان کی خدمت کی۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا، ’’ان کی بہادری اور لگن ملک کے لیے بے پناہ فخر کا باعث ہے۔ ان کی قربانی اور غیر متزلزل جذبہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں اور ہمارے ملک کی تاریخ میں کندہ رہے گا۔ ہندوستان ان کی ہمت کو سلام کرتا ہے اور ان ناقابل تسخیر عہدمندی کو یاد کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی قوم کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایک ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’1971 میں آج ہی کے دن دنیا کا جغرافیہ تبدیل ہو گیا تھا، جب ہمارے بہادر ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان کو ہرایا اور بنگلہ دیش کو آزاد کرایا۔ اندرا گاندھی کی کی فعال اور فیصلہ کن قیادت کے تحت انسانیت کے لیے ایک اہم موقع تھا۔‘‘

Published: undefined

کھڑگے نے لکھا، ’’ہم اپنی مسلح افواج اور مکتی باہنی کی جرات، بہادری اور مضبوط عزائم کو سلام کرتے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ وجے دیوس ہر سال 16 دسمبر کو 1971 کی جنگ میں ہندوستانی مسلح افواج کی پاکستان پر فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے اور ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان نے 13 دن کی لڑائی کے بعد 16 دسمبر 1971 کو پاکستان پر شاندار فتح حاصل کی تھی، جس کے نتیجے میں سابق مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش کا قیام ہوا.۔

اس اہم دن پر پاکستان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل امیر عبداللہ خان نیازی نے 93000 فوجیوں کے ساتھ ہندوستانی فوج اور بنگلہ دیش کی مکتی باہنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی فوجی خود سپردگی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined