قومی خبریں

جموں و کشمیر میں ادھم پور بارہمولہ ریلوے پروجیکٹ پر مودی کا افتتاح، مگر بنیاد کانگریس نے رکھی: جے رام رمیش

جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت جن پروجیکٹس کا افتتاح کر رہی ہے، وہ اصل میں منموہن سنگھ کے دور میں شروع ہوئے تھے، جن میں یو اس بی آر ایل ریلوے لائن بھی شامل ہے

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سکریٹری شعبہ انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ جموں و کشمیر اور وہاں یو اس بی آر ایل (اُدھم پور- سری نگر- بارہمولہ ریلوے لائن) سے جڑے پروجیکٹس کے افتتاح پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ دراصل کانگریس دور حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کی بنیاد 1995 میں رکھی گئی تھی۔

Published: undefined

جے رام رمیش کے مطابق یہ پروجیکٹ 272 کلومیٹر پر محیط ہے، جسے سب سے پہلے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور میں سنجیدگی سے آگے بڑھایا گیا۔ انہوں نے حقائق پیش کرتے ہوئے بتایا کہ، (سب سے پہلے 13 اپریل 2005 کو ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جموں کے ادھم پور سے کٹرا تک 53 کلومیٹر طویل سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد 11 اکتوبر 2008 کو انہوں نے شیر کشمیر کے باہر بانہال سیکشن کا سنگ بنیاد رکھا، جس میں قاضی گنڈ سے براستہ پمپ اور سنگلدان بانہال تک کا علاقہ شامل تھا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس کے بعد 14 دسمبر 2008 کو قاضی گنڈ سے بارہ مولہ تک 31 کلومیٹر ریلوے سیکشن قوم کے نام وقف کیا گیا۔ پھر 29 جون 2013 کو قاضی گنڈ سے بانہال تک 18 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن کا افتتاح ہوا، جو ہمالیائی سرنگوں سے گزرتی ہے اور 26 جون 2013 کو بارہمولہ سے قاضی گنڈ تک 11 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کی بھی شروعات ہو چکی تھی۔

Published: undefined

جے رام رمیش کے مطابق، 26 جون 2013 تک بارہمولہ سے بانہال کے درمیان کل 135 کلومیٹر طویل سیکشن عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ادھم پور سے کٹرا تک 25 کلومیٹر طویل سیکشن 2014 کے انتخابات سے قبل مکمل ہو چکا تھا اور 4 جولائی 2014 کو وزیر اعظم مودی نے اس کا افتتاح کر دیا، جس کی تیاری بھی کانگریس حکومت میں ہوئی تھی۔

Published: undefined

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم مودی گزشتہ 10 برسوں سے بار بار انہی پروجیکٹس کا افتتاح کر رہے ہیں جن کی بنیاد کانگریس حکومت میں پڑی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی کامیابیوں کی جھوٹی تشہیر کرتی ہے لیکن وہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں حکومتی تسلسل کا بڑا کردار ہوتا ہے۔

جے رام رمیش نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ سابق حکومتوں کے کاموں کو تسلیم کرے اور انہیں آگے بڑھانے پر شفافیت اور ایمانداری کا مظاہرہ کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined