گرافکس @INCIndia
مہنگائی سے پریشان ہندوستانی عوام کے لیے 7 اپریل کا دن بہت مایوس کرنے والا رہا۔ ایسا اس لیے کیونکہ پہلے تو صبح میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی خبر ملیں، اور پھر بعد دوپہر ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 50 روپے اضافہ کی خبر نے زوردار جھٹکا دیا۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں ہوئے اس بڑے اضافہ کے بعد کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی نے عوام کو مہنگائی کا زبردست جھٹکا دیا ہے۔ مودی حکومت نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت سیدھے 50 روپے بڑھا دی ہے۔‘‘ پارٹی نے مزید لکھا ہے کہ ’’مہنگائی سے تڑپتی عوام کے زخموں پر نریندر مودی نے نمک چھڑ دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایل پی جی گیس سلنڈر کی ہی کمی رہ گئی تھی مودی جی... اس بار تو مہنگائی کا چابک ’اُجولا‘ کی غریب خواتین کی بچت پر بھی چل گیا۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’لوٹ، وصولی، ہیرا پھیری... سب مودی حکومت کے طریقے بن چکے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل کھڑگے نے پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ پر بھی اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’واہ مودی جی واہ!! مئی 2014 کے مقابلے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 41 فیصد کی گراوٹ آئی ہے، لیکن آپ کی لٹیری حکومت نے پٹرول و ڈیزل کی قیمت کم کرنے کی جگہ 2-2 روپے سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔‘‘ اس پوسٹ میں کانگریس صدر نے امریکی ٹیرف معاملہ کا بھی ذکر کیا، اور لکھا کہ ’’ٹیرف پالیسی پر کمبھ کرن والی نیند سے شیئر بازار میں چھوٹے بڑے سرمایہ کاروں کا ایک جھٹکے میں 19 لاکھ کروڑ روپے تباہ ہونے سے آپ کو چین نہیں ملا ہوگا، اس لیے آپ کی حکومت جلے پر نمک چھڑکنے آ گئی۔‘‘
Published: undefined
امریکی ٹیرف اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ معاملہ پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک مختصر پوسٹ کیا ہے۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ ’’آخر کار مودی جی نے دیا ’ٹیرف‘ کا سخت جواب! پٹرول و ڈیزل پر ٹیکس اور گیس سلنڈر کی قیمتیں مزید بڑھا دیں۔ مہنگائی سے بے حال عوام کو سرکاری لوٹ کا مزید ایک تحفہ پکڑا دیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز