قومی خبریں

مودی حکومت سیلاب متاثرہ سکم کو نظر انداز کر رہی: کانگریس

کانگریس لیڈر گورو گگوئی نے کہا کہ جب انتخاب آتے ہیں تب پی ایم مودی اور امت شاہ جی ہر جگہ دکھائی دیتے ہیں، لیکن جب بھی شمالی پوروانچل میں کوئی مشکل آتی ہے تو وہ غائب ہو جاتے ہیں۔

گورو گگوئی، تصویر آئی اے این ایس
گورو گگوئی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر قدرتی آفات متاثرہ سکم کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی نے کہا کہ قدرتی آفت سے سکم کی عوام زبردست مسائل کا سامنا کر رہی ہے، لیکن مودی حکومت سکم کی مدد کرنے کے لیے ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ کانگریس نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت فوری طور پر ریاستی حکومت کی مدد کرے۔

Published: undefined

نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارلیمانی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر اور پارٹی ترجمان گورو گگوئی نے کہا کہ سکم میں آئی قدرتی آفت سے تقریباً 25 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ تقریباً 7600 افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور 80 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ اتنا ہی نہیں، کچھ خبروں کے مطابق تقریباً 3000 سیاح اب بھی سکم میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سکم میں تقریباً 28 راحتی کیمپوں میں 6800 لوگ مقیم ہیں۔ قومی شاہراہ-10 ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور فوج کے 23 جوانوں کا کوئی پتہ نہیں ہے، 8 جوانوں کی تو لاشیں بھی برآمد ہو چکی ہیں۔ اس کے باوجود مودی حکومت سکم کی زمین پر سرگرم کیوں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

Published: undefined

گورو گگوئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سکم کے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔ شمالی سکم میں 14 پل ٹوٹ چکے ہیں، وہاں کے لوگ آج تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لوگوں کو گھر اور اسپتال جانے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

Published: undefined

گورو گگوئی نے ہندوستان کی سیکورٹی کی طرف توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ شمالی سکم کا علاقہ ہندوستانی سرحد والا علاقہ ہے۔ سرحد کے اس پار بیرون ملکی طاقتوں کی فوج تعینات ہیں، جو ہر دن ہماری سرحد کے اندر گھسنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس کے باوجود مودی حکومت سرگرم دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ مودی حکومت کا ایک بھی سینئر وزیر آج تک سکم نہیں گیا، وزیر داخلہ کے پاس وقت نہیں ہے اور وزیر اعظم مودی تو انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

گورو گگوئی نے یاد دلایا کہ جب انتخاب آتے ہیں تب وزیر اعظم مودی اور امت شاہ جی سب جگہ دکھائی دیتے ہیں، لیکن جب بھی شمالی پوروانچل میں کوئی مشکل آتی ہے تو پی ایم مودی اور امت شاہ جی غائب ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے سکم کی عوام کی ناراضگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج مرکزی حکومت سے مایوس ہیں اور مدد کی امید کر رہے ہیں۔ ایک ایمرجنسی آپریشن سنٹر حکومت کی طرف سے بنایا جانا چاہیے تھا لیکن یہ تبھی ہوتا اگر حکومت فعالیت کا مظاہرہ کرتی۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت فوراً ریاستی حکومت کی مدد کرے۔ انھوں نے یاد دلایا کہ حکومت کی مدت کار کے دوران 12-2011 میں جب سکم میں زلزلہ آیا تھا تب پورا ملک مدد کے لیے متحد ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined